روس بارٹر ٹریڈ پاکستان کے لئے سود مند ثابت ہوسکتی ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی
بارٹر ٹریڈ معاہدے کو زراعت سے توانائی سمیت دیگر شعبوں تک وسعت دینے کی ضرورت ہے:گفتگو
امریکی دباؤ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے:چیئرمین
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی پاک روس تجارتی معاہدے کے حوالے سے خصوصی گفتگو
چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہاکہ روس بارٹر ٹریڈ پاکستان کے لئے سود مند ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ اس سے درآمدات پر خرچ ہونے والے زرمبادلہ میں کمی واقع ہوگی،پاکستان بارٹر ٹریڈ معاہدے کو زراعت سے توانائی سمیت دیگر شعبوں تک وسعت دے کر زیادہ سے زیادہ فوائد سمیٹنے کی کوشش کرنی چاہیے،ہم اپنی ضرورت کا تقریباً 64 فیصد تیل خریدکرتے ہیں جس سے ہر سال بھاری زرمبادلہ خرچ ہوتا ہے روس سے خام تیل خرید کر فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے اس کے ساتھ ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو بھی جلد ازجلد مکمل کیا جائے اگر یہ مکمل ہوگئی تو ملک میں بڑھتے ہوئے گیس بحران پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار پاک روس تجارتی معاہدے کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکمرانوں کی شروع دن سے یہ بدقسمتی رہی ہے کہ انہوں نے کسی دور اقتدار میں ملکی و قومی مفاد کو ترجیح نہیں دی جس کی وجہ سے معاشی حالات اور عوام کو درپیش مسائل ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتے جارہے ہیں اگر حکمران طبقہ خلوص نیت سے آگے بڑھتے تو بہت سارے مسائل و پریشانیوں پر قابو پایا جاسکتا ہے۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ امریکی من مانیوں پر عمل کرنے کی بجائے پاکستان کو اپنے مفادات کو ترجیح دینا ہوگی اگر ایسا نہ کیا گیا آنے والے دنوں مسائل اور بھی بڑھ جائیں گے۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
03-10-2024
