BBC Urdu TV

روز بروز کی بڑھتی ہوٸی مہنگاٸی انسانی زندگیوں کو نگل رہی ہے:سید راشد حسین بخاری مستقبل پاکستان

روز بروز کی بڑھتی ہوٸی مہنگاٸی انسانی زندگیوں کو نگل رہی ہے:سید راشد حسین بخاری
مستقبل پاکستان چٸیرمین کی سربراہی میں عوام کو درپیش مساٸل کے حل کیلٸے کوشاں ہے:گفتگو
وفاقی و صوباٸی حکومت کا رمضان پیکیج عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہوچکا ہے:ناٸب صدر

عوامی مساٸل میں اضافے کی وجہ حکمرانوں کی نااہلی و بدنیتی ہے اگر یہ خلوص نیت سے آگے بڑھتے تو آج حالات مختلف ہوتے

ناٸب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ ملک میں روز بروز کی بڑھتی ہوٸی مہنگاٸی انسانی زندگیوں کو نگل رہی ہے،گاہے بگاہے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کو الگ اذیت میں مبتلا کررکھا ہے،پنجاب حکومت کے نگہبان رمضان پیکیج میں بھی حقیقی مستحقین کو نظر انداز کیا گیا اور وفاقی حکومت کا رمضان پیکیج بھی قوم کو درپیش پریشانیاں کم کرنے میں ناکام ثابت ہوچکا ہے اگر اس رقم سے اوپن مارکیٹ میں سبسڈی فراہم کی جاتی تو اس کے مثبت اثرات مرتب ہوتے،وفاقی و صوباٸی حکومت اگر مہنگاٸی پر قابو پاتے ہوٸے عوام کو ریلیف فراہم کرنا چاہتی تو انہیں ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کے مرتکب بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالنا ہوگا جب تک انہیں قانون کے مطابق سزاٸیں نہیں ملیں گی تب تک خود ساختہ مہنگاٸی کا سلسلہ اسی طرح برقرار رہے گا۔ان خیالات کا اظہار بڑھتی ہوٸی مہنگاٸی اور عوام کو درپیش مساٸل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوٸے کیا۔انہوں نے کہا کہ مستقبل پاکستان چٸیرمین انجینٸر ندیم ممتاز قریشی کی سربراہی میں عوام کو درپیش مساٸل کے حل کیلٸے کوشاں ہے کیونکہ ہمارا مقصد قوم کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ عوامی مساٸل میں اضافے کی وجہ حکمران طبقہ کی نااہلی و بدنیتی ہے اگر یہ لوگ خلوص نیت اور جذبہ حب الوطنی سے آگے بڑھتے تو آج ملک اور عوام کو اس قدر مساٸل و پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑ رہا ہوتا۔

Exit mobile version