BBC Urdu TV

رورل ہیلتھ سنٹر دینہ میں پولیس خدمت کاؤنٹر کا قیام حکومت پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس

امروز شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے رورل ہیلتھ سنٹر دینہ میں پولیس خدمت کاؤنٹر کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر سید محمود شاہ ڈی ایس پی/ایس ڈی پی او صدر سرکل، وقار حسین AC دینہ، اویس خٹک DMS رورل ہیلتھ سنٹر دینہ اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے۔

رورل ہیلتھ سنٹر دینہ میں پولیس خدمت کاؤنٹر کا قیام حکومت پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق قبل ازیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں پولیس خدمت کاؤنٹرز قائم کیے گئے تھے جو عوام کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں اب اس کڑی کو آگے بڑھاتے ہوئے تحصیل سطح پر خدمت کاؤنٹرز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو بار بار تھانہ کے چکروں سے بچایا جائے اور فوری طور پر طبی امداد کو یقینی بنایا جائے

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ جہلم پولیس عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے 24/7 کوشاں ہے۔

رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Exit mobile version