BBC Urdu TV

رواں ماہ افغان صوبۂ ہرات میں تیسری بار زلزلہ

افغانستان کے صوبۂ ہرات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگ عمارتوں اور گھروں سے باہر نکل آئے۔

افغان میڈیا کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی جس کے کچھ دیر بعد ایک اور زلزلہ بھی آیا۔

یو ایس جی ایس کے مطابق زلزلے کا مرکز ہرات سے جنوب مشرق میں 32.8 کلو میٹر دور

افغانستان: زلزلے سے اموات 4000 سے زائد ہو گئیں

افغان میڈیا کے مطابق ہرات میں زلزلے سے تاحال کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

افغان میڈیا نے بتایا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے فراح اور بادغیس صوبے میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب ڈبلیو ایچ او افغانستان کے مطابق 120 زخمیوں کو ریجنل اسپتال جبکہ باقی زخمی افراد کو دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے دوران افغانستان کے صوبۂ ہرات میں یہ تیسری مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس

Exit mobile version