BBC Urdu TV

رمضان پیکیج کے ساتھ اوپن مارکیٹ میں مہنگاٸی کا خاتمہ یقینی بنایا جاٸے:سید راشد حسین بخاری

رمضان پیکیج کے ساتھ اوپن مارکیٹ میں مہنگاٸی کا خاتمہ یقینی بنایا جاٸے:سید راشد حسین بخاری

ملک بھر میں روز بروز کی بڑھتی ہوٸی مہنگاٸی کی وجہ سے عوام کا جینا دوبھر ہوکر رہ گیا ہے:ناٸب صدر

تاجر برادری کو چاہیے کہ وہ جاٸز منافع رکھتے ہوٸے عوامی پریشانیوں کے خاتمے میں کردار ادا کریں:گفتگو

دنیا اور آخرت میں کامیابی کا ذریعہ خدمت خلق بھی ہے اور جو اس میں سرخرو ہوا وہ کہیں بھی ناکام نہیں ہوگا

ناٸب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری کی رمضان پیکیج اور مہنگاٸی کی بڑھتی ہوٸی شرح پر خصوصی گفتگو

ناٸب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ حکومت رمضان پیکیج کے ساتھ اوپن مارکیٹ میں گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کا خاتمہ بھی یقینی بناٸے،ملک بھر میں روز بروز کی بڑھتی ہوٸی مہنگاٸی کی وجہ سے عوام کا نہ صرف جینا دوبھر ہوکر رہ گیا ہے بلکہ وہ اس نجات کیلٸے خودکشیوں پر بھی مجبور ہوکر رہ گٸے ہیں،خود ساختہ مہنگاٸی کے مرتکب کاروباری افراد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ان کیخلاف حقیقی کاررواٸیاں عمل میں لاتے ہوٸے قوم کو بروقت ریلیف فراہم کرنا ہوگا،ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ماہ صیام میں عوام کو مہنگاٸی کی عفریت سے چھٹکارہ دلایا جاتا مگر ستم ظریفی تو یہ ہے اس قبل ہی ضروریات زندگی کی قیمتیں کٸی گنا تک بڑھ گٸی ہیں ایسے میں عوام کس سے گلا اور منصفی چاہیں انہیں کچھ بھی سمجھ میں نہیں آرہا۔ان خیالات کا اظہار رمضان پیکیج اور مہنگاٸی کی بڑھتی ہوٸی شرح پر گفتگو کرتے ہوٸے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ تاجر برادری کو چاہیے کہ وہ جاٸز منافع رکھتے ہوٸے عوامی پریشانیوں کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں کیونکہ بڑھتی ہوٸی قیمتوں کی وجہ سے عوام کی قوت خرید ختم ہوتی جارہی ہے۔سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ دنیا اور آخرت میں کامیابی کا واحد ذریعہ خدمت خلق ہی ہے اور جو اس میں سرخرو ہوا وہ کہیں بھی ناکام نہیں ہوگا

Exit mobile version