رمضان نگہبان پیکیج بلا تفریق تمام مستحقین تک پہنچایا جائے:سید راشد حسین بخاری30 ارب روپے کسی کی جیب سے نہیں قومی خزانے سے جاری ہوئے،راشن پیکیج کو ذاتی تشہیر کا ذریعہ نہ بنایا جائے:گفتگو
مستقبل پاکستان چیئرمین کی سربراہی میں بلا تفریق تمام مستحقین تک خشک راشن کا اہتمام کررہی ہے:نائب صدر
پنجاب کی کثیر آبادی خطہ غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے نومنتخب حکومت ان کا معیار زندگی بلند کرے
نائب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ نگہبان رمضان پیکیج میں منظور نظر افراد کو نوازانے کی بجائے خشک راشن بلا تفریق تمام مستحقین تک پہنچایا جائے تاکہ وہ بھی رحمتوں اور برکتوں بھرے مہینے رمضان المبارک میں سکھ کا سانس لے سکیں،اس پیکیج کیلئے 30 ارب روپے قومی خزانے سے جاری ہوئے اس ذاتی تشہیر و سیاست کا ذریعہ نہ بنایا جائے، سفید پوش طبقہ جو نہ کسی سے کچھ مانگا سکتا ہے اور نہ ہی اس تک امداد پہنچتی ہے ان پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے،مستقبل پاکستان ہر سال کی طرح اس رمضان میں بھی چیئرمین انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی سربراہی میں ملک بھر کے مستحقین تک خشک راشن پہنچانے کا اہتمام کررہی ہے،ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں اور شہروں سے اس پیکیج کی شفافت بارے عوامی شکایات لمحہ فکریہ اور افسوس ناک ہیں وزیر اعلی پنجاب کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر نوٹس لیں کیونکہ قومی خزانے جاری ہونے والا نگہبان رمضان پیکیج معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کیلئے ہے نا کہ اشرافیہ اس پر بھی سیاست کرتے ہوئے پسند و ناپسند کی بھینٹ چڑھائیں مستقبل پاکستان اس پر خاموش نہیں بیٹھے گی بلکہ بھر پور آواز بلند کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار رمضان نگہبان پیکیج میں مخصوص افراد کو نوازانے کی پُر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب آبادی کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے اور اس کی کثیر آبادی خطہ غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے ان کا معیار زندگی بلند کرنے حکومت کو عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے۔سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ نااہل و بدنیت سیاستدان شروع دن سے عوامی مسائل میں اضافے کا باعث بنتے آرہے ہیں اب عوام کو ان کے خلاف آواز بلند کرنی ہوگی اگر وہ اسی طرح خاموش رہے تو آنے والے دنوں میں مسائل و پریشانیوں کی شرح میں خطرناک حد اضافے ہوجائے گا۔
