رمضان المبارک کا آخری عشرہ، 50 لاکھ سے زائد زائرین سعودی عرب پہنچ گئے۔
زائرین کی تعداد بڑھنے کا امکان ہے جس کے پیش نظر افرادی اور تکنیکی سہولتیں بڑھا دی گئی ہیں۔سربراہ حرمین انتظامیہ
مکہ مکرمہ(نمائندہ رحمن بنگش)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق رمضان المبارک کے آخری عشرے میں دنیا بھر سے 50 لاکھ سے زائد افراد عمرے کی سعادت کیلیے سعودی عرب پہنچ گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 50 ہزار سے زائد زائرین اعتکاف میں بیٹھیں گے جبکہ علاقائی مساجد میں بھی زائرین کی بڑی تعداد اعتکاف میں بیٹھے گی۔رمضان میں زائرین صرف ایک بار عمرہ ادا کرسکیں گے۔سربراہ حرمین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زائرین کی تعداد بڑھنے کا امکان ہے جس کے پیش نظر افرادی اور تکنیکی سہولتیں بڑھادی گئی ہیں۔ زائرین کی سہولت اور آسانی کے لیے تمام وسائل بروئےکار لائےجائیں گے۔
