رفح میں حماس کے مکمل خاتمے کیلئے کام کر رہے ہیں۔نیتن یاہو
صرف فوجی دبا اور ٹھوس مذاکرات سے ہی مقاصد حاصل ہو سکیں گے۔اسرائیلی وزیراعظم
تل ابیب(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ہم رفح میں حماس کی بٹالین کے مکمل خاتمے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسرائیلی وزیرِ اعظم نے کہا کہ رفح میں فوجی کارروائی کے آپریشنل منصوبوں کی منظوری کے لیے کابینہ کا اجلاس ہفتے کو بلائوں گا۔نیتن یاہو نے کہا ہے کہ منصوبے میں رفح سے شہری آبادی کا انخلا بھی شامل ہے، یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کا خاتمہ جنگ کے مقاصد میں شامل ہیں اسرائیلی وزیرِ اعظم نے کہا کہ صرف فوجی دبا اور ٹھوس مذاکرات سے ہی مقاصد حاصل ہو سکیں گے۔
