BBC Urdu TV

رفح میں اسرائیلی حملہ، ایران نے او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

رفح میں اسرائیلی حملہ، ایران نے او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

مسلم ممالک اسرائیل کو جارحیت سے روکنے کے اقدامات کریں۔ایرانی وزیر خارجہ

تہران(نمائندہ مجاہد افغان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق تہران نے رفح میں اسرائیل کے ممکنہ زمینی آپریشن پر او آئی سی کاہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے سیکریٹری جنرل او آئی سی کو فون کیا اور کہا کہ رفح میں اسرائیل کے زمینی آپریشن سے 10 لاکھ  فلسطینی متاثر ہوں گے،مسلم ممالک اسرائیل کو جارحیت سے روکنے کے اقدامات کریں۔دوسری جانب سی آئی اے چیف نے اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کی ہے،ملاقات میں موساد کے سربراہ بھی موجود تھے، اس دوران قیدیوں کی رہائی کے معاہدے پر گفتگو کی گئی۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ بیروت سے ہونیوالے حملوں کا جواب دے رہے ہیںاورہم کسی دوسرے ملک میں 50 کلومیٹر اندر کارروائی کرسکتے ہیں۔میڈیا کے مطابق سرائیلی طیاروں کی جانب سے نصیرات پر بمباری کی گئی ہے، جس میں 11 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں 6 بچے بھی شامل ہیں،ادھر عالمی ادارہ صحت نے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں مریضوں کومشکلات ہیں،جنگ بندی کی جائے،غزہ میں خوف، بھوک، مایوسی اورموت کے سوا کچھ نہیں۔

Exit mobile version