BBC Urdu TV

رسجا آزاد ی کر کٹ کپ:مکین کنگز نے میدان مار لیا

رسجاآزاد ی کر کٹ کپ:مکین کنگز نے میدان مار لیا

صحافیوں اور تاجروں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کیلئے ایسے ایونٹ سیڑھی کا کردار کرتے ، آئندہ سال اس سے بھی بڑا ٹورنامنٹ کرائیں گے ، چیف ایگزیکٹو آفیسر گوندل گروپ آف مارکیٹنگ ناصر گوندل

تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ”رسجا آزادی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ“ کاانعقادکیاگیا، جس میں مکین کنگز فاتح اور رسجا رنر اپ رہی۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف مہمان خصوصی تھے، گوندل گروپ آف مارکیٹنگ کے سی ای او ناصر گوندل اور مکین مارکٹنگ کے سی ای او شریک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق رسجا کے زیر اہتمام رسجا آزادی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں چار ٹیمیوں رسجا فائٹر، ہائی کورٹ رپورٹرز، گوندل ٹائیگرز ، اور مکین گنگز کی ٹیموں نے حصہ لیا،

پہلے میچ میں بآسانی مکین کنگز نے کورٹ رپورٹرز کو شکست دے دی، جبکہ دوسرا میچ رسجا اور گوندل ٹائیگرز مے مابین ہوا، رسجا فائٹرزکے کپتان شاہ خالد خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بارش کے باعث ٹاس پر رسجا کو فاتح قرار دیا گیا، بارش نے فائنل کو بھی متاثر کیا تاہم فائنل میں ٹاس کے ذریعے مکین کنگز کو فاتح اور رسجا فائٹرز کو ٹورنامنٹ کا رنر اپ قرار دیاگیا۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہو مہمان خصوصی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ آج یہ گراونڈ آباد دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے اور اسلام آباد کے سارے گراونڈ آباد ہونے چاہیے، رسجا کو آزادی کپ ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ رسجا یہ سلسلہ جاری رکھے گی۔ اس موقع پر گوندل گروپ آف مارکیٹنگ کے سی ای او ناصر گوندل نے کہا کہ صحافیوں اور بزنس کمیونٹی کی زندگی بہت مصرورف ہوتی ہے، اور اس طرح کی سرگرمیوں سے جسمانی صحت بھی اچھی ہوتی ہے، اور گوندل گروپ آف مارکیٹنگ اس طرح کے ایونٹ کروانے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
مہمان خصوصی قومی ٹیم کے سابق کپتان راشدلطیف نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جبکہ انہیںآرگنائزر ناصرگوندل کی جانب سے سونیئردیاگیا۔

آخر پر مہمان خصوصی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف اورگوندل گروپ آف مارکیٹنگ کے سی ای او ناصر گوندل نے رسجا آزادی کپ کے فاتح مکین کنگز اور رنر اپ رسجا فائٹر کو ٹرافی اور میچ میں عمدہ کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں اور رسجا کے سینئر ممبران کو شیلڈز تقسیم کیں۔

رپورٹ : سلیمان شہباز پنڈدادن خان

Exit mobile version