رحیم یار خان (ملک ندیم عباس) سرکاری ملازمین کے حقوق اور مطالبات کی منظوری کے لیے ال پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) ضلع رحیم یار خان کا وفد اسلام اباد میں دھرنا دینے کے لیے روانہ،مرکزی صدر ایپکا پاکستان چوہدری محمد بوٹا عابد کی جانب سے واضح احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ پاکستان بھر سے قافلے صوبائی اور ضلعی قیادت کی زیر نگرانی فوری طور پر اسلام اباد پہنچیں تاکہ بجٹ اجلاس کے دوران حکومتی ایوانوں میں اپنے مطالبات منوانے کے لیے اپنا اپنا بھرپور کردار ادا کیا جا سکے،جب کہ رحیم یار خان ضلع کی جانب سے ایپکا کے مختلف یونٹس کے سرکاری ملازمین اور عہد داران نے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے مختلف حکومتی نمائندوں سے ہر فورم پر بات کرنے کی کوشش کی کہ موجودہ مہنگائی کے تناسب سے تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھائی جائیں،پنجاب میں رول 17 اے، لیو انکیشٹمنٹ پنشن اصلاحات اور دسمبر میں لگائے جانےوالےکٹ کو فوری طور پر ہٹایاجائے،جبکہ اس سلسلے میں مرکزی صدر چوہدری بوٹا عابد کی جانب سے عید کے پہلے روز ہی سکھر کا سفر کیا گیا اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر ترین رہنما و ایم این اے سید خورشید احمد شاہ سے بھی خصوصی ملاقات کی گئی اور انہیں اب تک کا چارٹر اف ڈیمانڈ بھی پیش کیا گیا کہ موجودہ مہنگائی کے تناسب سے اگر تنخواہیں نہ بڑھائی گئی تو کوئی بھی سرکاری ملازم اس میں گزارا کرنے کے قابل نہیں رہیں گے اور تمام سرکاری ملازمین فاقے کرنے پر مجبور ہوں گے،ضلع رحیم یار خان کی قیادت اور کارکنان ایپکا جن میں ندیم خان دورانی ضلعی جنرل سیکرٹری،چوہدری عمر اعجاز وڑائچ صدر محکمہ تعلیم یونٹ،حسن محمود چوہدری نائب صدر ایپکا پنجاب،وسیم خان چانڈیا نائب صدر پنجاب، جام لطف علی نائب صدر محکمہ انہار یونٹ،جام محمد شاہد ترجمان ایپکا پاکستان،عبدالماجد خان دورانی پریس سیکرٹری ایپکا خانپور،امیر حمزہ، ملک حضوربخش،محمد ریاض،رئیس محمد جہانگیر،معروف صحافی رئیس نزر محمد چاچڑ،رئیس محمد اجمل کھوکھر و دیگران قافلے کی صورت میں اسلام آباد روانہ ہوئے۔۔
رحیم یار خان (ملک ندیم عباس) سرکاری ملازمین کے حقوق اور مطالبات کی منظوری کے لیے ال پاکستان
