رحمٰن کے بندوں کی صفات رحمٰن کے بندے بنئیے کیونکہ
ساری مخلوق اللہ کی ہے اور روئے ارض پر تمام انسان بھی اللہ کے بندے ہیں۔ ان ہی بندوں میں مسلمان بندے اللہ جل جلالہ اور رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے اطاعت گزاری فرمانبرداری کا ایسا شرف اور سعادت نصیب کرلیتے ہیں کہ وہ عام بندوں سے ہٹ کر رحمٰن کے بندے کہلاتے ہیں کیونکہ اللہ کے بندے ایسے بھی ھوتے ہیں جو شیاطین ابلیس خصلت کو اپنا لیتے ہیں جو غرور و تکبر جاہل مطلق کی راہ سے نہیں ہٹتے اور انکی نفس شیطان پرستی کے سبب اللہ کی مخلوق تکلیف و اذیت کا سامنا کرتی ھے لیکن رحمٰن کے بندوں کی عادت میں نافع ھونا انکساری و عاجزی ادب و احترام ہمدردی و خلوص اور نیکی و بھلائی میں بڑھ چڑھ کر عملی اقدام اٹھانا شامل ھوتا ھے۔ رحمٰن کے بندے خود تو تکلیف و اذیت جھیل لیتے ہیں مگر دوسرے انسان کو تکلیف و اذیت سے بچانے کیلئے ہر قدم اٹھا لیتے ہیں۔ رحمٰن کے بندے اپنی کوتاہیوں اور غلطیوں پر نظر رکھے ھوئے ھوتے ہیں کسی بھی سرزشت پر فوری معافی طلب کرتے ہیں۔ رحمٰن کے بندے حق و سچ پر کھڑے رہتے ہیں باضیمر اور شفیق بھی ھوتے ہیں۔ رحمٰن کے بندے صراط المستقیم پر چلنے کیلئے جہاں رب سے دعا کرتے ہیں وہیں عمل کرنے کی تگ و دو میں لگ جاتے ہیں۔ رحمٰن کے بندے خوش مزاج صابر و شاکر قناعت پسند ھوتے ہیں۔
رحمٰن کے بندے اپنے حقوق پر صبر اور دوسرے کے حقوق کی ادائیگی کو فوری کرتے ہیں۔ رحمٰن کے بندوں کو دیکھ کر اللہ یاد آجاتا ھے میں اللہ تبارک تعالیٰ سے دعا کرتا ھوں کہ اےپروردگار تو مجھے یعنی جاوید صدیقی کو اپنی صفاتِ عالیشان رحمٰن کی بندگی کی اطاعت کرنے والے رحمٰن کے بندوں کی صف میں شامل فرمادے آمین یا رب العالمین ۔۔۔۔!!
