BBC Urdu TV

راولپنڈی : 8فروری انتخابات۔۔کمشنر راولپنڈی کی متنازعہ پریس کانفرنس کا معاملہ

راولپنڈی : 8فروری انتخابات۔۔کمشنر راولپنڈی کی متنازعہ پریس کانفرنس کا معاملہ

*سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے دائر درخواست مستر دکر دی گئی*

*خاتون وکیل زیب فراز اور ارسلان احمد ایڈوکییٹس کی جانب سے 22 /Aکی درخواست دائر کی گئی تھی*

*ایڈیشنل دسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی حاکم خان بکھر نے دو صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا*

سابق کمشنر، راولپنڈی ڈویژن کی میڈیا ٹاک متعدد ٹی وی چینلز پر نشر ہوئی،وکلاء کی درخواست

پر یس کا نفرنس میں کمشنرنے اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنے اختیارات کا غلط استعما ل کرتے ہوئے دھاندلی کی۔موقف

مقدمہ درج کرنے کے لیے ایس ایچ او سول لائنز کو درخواست دی لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ 22/A کی درخواست میں موقف

عدالتی حکم پر درخواست پر سول لائنز پولیس نے مقدمہ درج نہ کرنے کی رپورٹ پیش کی تھی، فیصلہ

کمشنر کے خلاف انتخابات میں دھاندلی کے مبینہ اعتراف اور پریس کا نفرنس پر الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پہلے ہی انکوائری زیر التوا ہے۔فیصلہ

سابق کمشنر کے خلاف محکمانہ طور پر دوسری انکوائری پر بھی کارروائی کی جا رہی ہے،

درخواست کے مندرجات سے، ایسا کوئی قابلِ سزا جرم معلوم نہیں ہوتا جس کے لیے ایف آئی آر کا اندراج ضروری ہو۔فیصلہ.

افتخار خٹک سے رپورٹ

Exit mobile version