راولپنڈی : یوم شہداء پولیس 2025 یادگارِ شہداء پولیس راولپنڈی پر شمع روشن کرنے کی پُروقار تقریب،
راولپنڈی( افتخار خٹک )
ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار، ایس پی ہیڈکوارٹرز، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی شرکت،
شہداء کی فیملیز کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا،
امن کمیٹی کے عہدیداران اور سول سوسائٹی کی بھی کثیر تعداد میں تقریب میں شرکت
یادگارِ شہداء پر شہداء کی فیملیز، افسران اور دیگر شرکاء نے شمعیں روشن کیں اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
تقریب میں شہداء کے درجات کی بلندی، ملک و قوم کی سلامتی اور امن و استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
شہداء ہمارا فخر اور سرمایہ ہیں، ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، سی پی او سید خالد ہمدانی
یومِ شہداء پولیس عظیم سپوتوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے، سی پی او سید خالد ہمدانی
شہداء کی قربانیاں لازوال اور ناقابلِ فراموش ہیں، سی پی او سید خالد ہمدانی
سکھ دکھ کی ہر گھڑی میں شہداء کی فیملیز کے ساتھ کھڑے ہیں، سی پی و سید خالد ہمدانی
شہداء پولیس ہمارے محسن اور مشعلِ راہ ہیں، سی پی او سید خالد ہمدانی
راولپنڈی پولیس کے 122 شہداء نے فرض کی راہ میں جانوں کا نذرانہ پیش کیا،سی پی او سید خالد ہمدانی
یوم شہداء پولیس تجدید عہد کا دن ہے، ایس ایس پی آپریشنز
شہداء کی قربانیوں کی بدولت آج وطن میں امن قائم ہے، ایس ایس پی آپریشنز
شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ایس ایس پی آپریشنز
