BBC Urdu TV

راولپنڈی : ہائیکورٹ بار راولپنڈی کی پروجیکشن میٹنگ چئرمین الیکشن بورڈ شفقت علی بھٹی

راولپنڈی : ہائیکورٹ بار راولپنڈی کی پروجیکشن میٹنگ چئرمین الیکشن بورڈ شفقت علی بھٹی کی صدارت میں منعقد ہوئی

جس میں صدر سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ اور ان کی کابینہ کی زبردست پذیرائی۔ جب سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ کو خطاب کے لئے بلایا گیا تو پورے ہال نے تالیاں بجا کر ان کا پرجوش استقبال کیا۔ ان کی تقریر کے دوران ممبر پنجاب بار کونسل حاجی توفیق آصف کی تجویز پر تمام حاضرین نے کھڑے ہوکر تالیاں بجا کر انہیں داد تحسین دی اور ان کی شاندار کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ سردا عبدالرازق نے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ لائرز ہسپتال کی تکمیل کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔ حکومت پنجاب سے دو کروڑ روپے کی خطیر رقم وصول ہو چکی ہے تین فلورز کا سٹریکچر مکمل ہونے کے بعد چوتھے فلور کی تعمیرات جاری ہیں۔ اس کی تکمیل کے لئے 9.6 کروڑ کا تخمینہ بھی منظور ہو چکا ہے۔ دو کروڑ روپے کی لاگت سے ہائیکورٹ بار کی بلڈنگ کی امپرومنٹ اور تزئین و آرائش کا کام کیا گیا ہے نیا کیفے ٹیریا اور لائرز لاونج اور 15 نئے واش رومز بھی بنائے گئے ہیں۔ ویکسینیشن سینٹر اور پولیس خدمت سینٹر کام کررہے ہیں پاسپورٹ آفس میں وکلا کے لئے سپیشل کاوئنٹر قائم کیا گیا ہے ۔ آئینی اصلاحات اور تھرڈ پارٹی آڈٹ کا مکینزم متعارف کروایا گیا ہے۔ بار کے فنڈز میں 60 لاکھ روپے اور ہسپتال کے فنڈز میں ایک کروڑ تیس لاکھ روپے کی رقم چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ ہائیکورٹ بار کی پارکنگ اور نئے انٹری گیٹ کا پی سی ون منظور ہو چکا ہے۔ بار اور بنچ کے تعلقات کو باہمی احترام کے اصول پر استوار کیا اور راولپنڈی بنچ میں ججز کی تعداد میں اضافہ کیا گیا۔ سیکریٹری شاہد شہزاد بھٹی نے فنانس رپورٹ پیش کی جبکہ تمام امیدواران نے اپنی پروجیکشن تقاریر کیں ۔ بڑی تعداد میں خواتین اور مرد وکلا نے اجلاس میں شرکت کی

رپورٹ:افتخار خٹک راولپنڈی

Exit mobile version