BBC Urdu TV

راولپنڈی : گرفتار سابق لیگی سنیٹر چوہدری تنویر کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست

راولپنڈی : گرفتار سابق لیگی سنیٹر چوہدری تنویر کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر بحث مکمل

سابق سنیٹر چوہدری تنویر کی ضمانت کی درخواست دس دس لاکھ روپے کے، دو مچلکوں پر منظور

ضمانتی مچلکے، عدالت میں جمع کروانے کی صورت میں چوہدری تنویر کو رہا کرنے کا حکم
سپیشل جج اینٹی کرپشن مسرور زمان کی عدالت میں ملک وحید انجم ۔بشارت اللہ خان اور محمد یاسر ایڈوکیٹس نے دلائل دئے چوہدری تنویر عارضہ قلب کے باعث راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل ہیں ۔۔وکلاء
وکلاء کی جانب سے چوہدری تنویر کی اے ایف آئی سی اور آر آئی سی کی طبی رپورٹس عدالت میں پیش سات مارچ 2022کو آرمڈ فورسز انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں طبی معائنہ ہوا جسکی رپورٹ موجود ہے
راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے میڈیکل بورڈ نے بھی اپنی رپورٹ میں چوہدری تنویر کی حالت کو غیر تسلی بخش قرار دیا ۔۔وکلاء
عدالت کا بورڈ رپورٹ بارے کمرہ عدالت میں موجود میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر سہیل سے استفسار ایم ایس آر آئی سی ڈاکٹر سہیل کی جانب سے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کی تصدیق
رپورٹ کے مطابق چوہدری تنویر کی جان کو خدشات لا حق ہیں ۔۔وکلاء اینٹی کرپشن کی جانب سے چوہدری تنویر کی نشاندہی پر تیار کی گئی رپورٹ عدالت میں پیش
رپورٹ ماتحت عدالت میں زیرسماعت ہے اور سول کورٹ نے اسے معطل کر رکھا ہے ۔۔وکلاء

آرڈی اے اور اینٹی کرپشن محکمے کی جانب سے بھی وکلاء عدالت میں موجود تھے

رپورٹ:افتخار خٹک سے

Exit mobile version