راولپنڈی : ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام صدر بار فیصل خان نیازی جنرل سیکرٹری راجہ محمد علی کی قیادت میں سویڈن میں ہونے والی قران پاک کی بے
حرمتی کے خلاف وکلاء کچہری تا کچہری چوک تک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ہائی کورٹ بار کے صدر تنویر اقبال خان جنرل سیکرٹری راجہ شوکت ستی ڈسٹرکٹ بار کے نائب صدر شاہد حمید بھٹی۔جوائنٹ سیکرٹری ملک تجمل جاوید، بار کے عہدیداران محمد جہانگیر مغل،بلال غفور بھٹی،راجہ عثمان،عابد کیانی،عظمت مبارک،مس شبانہ،ارم منیر ایڈوکیٹ کے علاوہ وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے۔اس موقع پر سیکرٹری بار راجہ محمد علی نے کہا کہ سویڈن میں جو پولیس کی موجودگی میں مسجد کے باہر قران پاک کی بے حرمتی کی گئی ہے اس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اس گھنونی سازش کے پیچھے سویڈن حکومت کا ہاتھ ہے۔صدر بار فیصل خان نیازی نے کہا کہ دنیا بھر میں ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمان ہیں جن کی دل آزاری کی گئی ہے دین سے بڑھ کے ہمارے لیے کچھ بھی نہیں ہے یورپی یونین کا آ ئے روز کا یہ وتیرہ بن چکا ہے اس طرح کی کوئی بھی مقروسازش ہوتی ہے تو یہ صرف مزمتی قرارداد پر استغفرار کرتے ہیں جب کہ یورپی ممالک میں مسلمانوں کے خلاف ائے روز اس طرح کے واقعات ہونا معمول بن گیا ہے قران پاک اللہ کی کتاب ہے اس کی بے حرمتی کرنا قابل معافی جرم نہیں ہم عالم اسلام کی تنظیم او ائی سی سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ سویڈن کے سفارت خانے اور ان کے سفارتی تعلقات کو منقطع کیا جانا چاہیے اور مسلمان ممالک کو ان کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں کو بھی ترک کر دینا چاہیے اسلام ایک سچا مذہب ہے جو کہ محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے ہم آسمانی چاروں کتابوں پر ایمان رکھتے ہیں اور ان کی تعظیم کرتے ہیں قران پاک جو کہ آخری آسمانی کتاب ہے اور ہمارے پیارے نبیﷺ پر اتری اس لیے اس کی اہمیت سب سے زیادہ ہے خاص طور پر مسلمانوں کے لیے یہ ہدایت کی کتاب ہے تمام انسانوں کے لیے نہ کہ صرف مسلمانوں کے لیے ہم اقوام متحدہ سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے اور ایسے ممالک کو وارننگ دی جائے مسلمانوں کی مذہبی کتاب کی بے حرمتی کر کے یہ جھوٹی آزادی اظہار رائے کا جو نعرہ بلند کر رہے ہیں یہ ہم مسلمانوں کے خلاف صرف اور صرف ایک سازش ہے آخر میں تمام راولپنڈی بار کی وکلاء برادری نے شدید مذمت کی اور حکومت وقت سے یہ مطالبہ کیا کہ اس مسئلے کو یورپی یونین اور انٹرنیشنل لیول پہ اٹھایا جائے
