BBC Urdu TV

راولپنڈی : ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام علی بلاک کے سامنے ٹیوب ویل کی افتتاحی تقریب

راولپنڈی : ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام علی بلاک کے سامنے ٹیوب ویل کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار کے زیر اہتمام علی بلاک کے سامنے ٹیوب ویل کی افتتاحی تقریب منعق کی گئی جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ بار کے صدر فیصل خان نیازی اور ہائی کورٹ بار کے صدر تنویر اقبال خان تھے جنہوں نے علی بلاک کے سامنے ٹیوب ویل کا افتتاح کیا جس کے بعد دعا کی گئے۔ افتتاحی تقریب میں راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار کے جنرل سیکرٹری راجہ محمد علی،ڈسٹرکٹ بار کے نائب صدر شاہد حمید بھٹی،جوائنٹ سیکرٹری ملک تجمل جاوید،سابق صدر ملک جواد خالد،سعید یوسف خان بار کے عہدیداران میں محمد جہانگیر مغل،بلال غفور پھٹی،راجہ عثمان و دیگر وکلا ء شریک تھے۔ اس موقع پر راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار کے صدر فیصل خان نیازی اور سیکرٹری جنرل راجہ محمد علی نے مہران اعجاز انور چوہدری ایڈوکیٹ اور ان کے والد اعجاز انور چودری کار راولپنڈی بار کے وکلا اور سائلین کے لیے ٹیوب ویل کے کار خیر میں خصوصی تعاون کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی بار کو گزشتہ کئی سالوں سے پانی کی کمی کا سامنا تھا جو کہ اس ٹیوب ویل سے کافی حد تک کم ہو جائے گا اور ممبران وسائلین کو پینے کے لیے بھی صاف پانی میسر ہوگا ہماری کوشش ہوگی کے راولپنڈی بار کے وکلاء کے لئے جتنی بھی ہوسکے آسانیاں پیدا کریں اور ان کے مسائل کو کم کریں تقریب کے آخر میں ڈسٹرکٹ بار کے صدر فیصل خان نیازی،جنرل سیکرٹری راجہ محمد علی کی طرف سے اعجاز انور چوہدری شیلڈ پیش کی

رپورٹ : افتخار خٹک سے

Exit mobile version