راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سالانہ انتخابات برائے سال2022-23کل
(بروزہفتہ)راولپنڈی میں منعقد ہو ں گے صبح 9بجے سے شام 5بجے تک قائد اعظم ہال میں ہونے والی پولنگ میں ضلع بھر سے 800کے قریب خواتین سمیت مجموعی طور پر4369وکلا اپنے ووٹ کے ذریعے آئندہ1سال کے لئے اپنی قیادت کا چناؤ کریں گے اس مقصد کے لئے چیئر مین تنویر اقبال خان ایڈووکیٹ کی سربراہی میں 5رکنی الیکشن بورڈ نے انتخابات کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی جبکہ امیدواروں، ان کے حامیوں اور ووٹروں کے لئے ضابطہ اخلاق بھی جاری کر دیا گیا ہے جبکہ فنانس سیکریٹری کی نشست پر خالد محمود، لائبریری سیکریٹری کی نشست پر حاجی غلام یاسین اعوان اور آڈیٹر کی نشست پر سنبل عمانوائیل پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں 8جنوری کو ہونے والے انتخابات میں صدارت کی سیٹ پر ارشد مجید ملک اور سردار طارق حسین کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہو گاارشد مجید ملک کا تعلق سابق جسٹس وسابق سیکریٹری قانون منصور علی خان کے چیمبر سے ہے جبکہ ارشد مجیدمختلف لا کالجوں میں تدریسی فرائض انجام دینے کے ساتھ کارپوریٹ اور دیوانی مقدمات کے ماہر وکیل تصور کئے جاتے ہیں ان کے مد مقابل سردار طارق حسین کا تعلق ہائی کورٹ و ڈسٹرکٹ بارکے سابق صدر سردار شوکت حیات کے چیمبر سے ہے اور کشمیر سے تعلق ہونے کے ناطے انہیں کشمیر وکلا کی حمائیت حاصل ہے سیکریٹری کی نشست پر شاہد محمود کا تعلق ہائی کورٹ وڈسٹرکٹ بار کے سابق صدر توفیق آصف کے چیمبر سے ہے جبکہ انہیں جماعت اسلامی کے وکلا کی بھی بھر پور حمائیت حاصل ہے اسی طرح ان کے مدمقابل محمد آصف خان جدون کا تعلق سینئر وکیل الیاس صدیقی کے چیمبر سے ہے جبکہ وہ پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی کے صدر بابر جدون کے بھائی ہیں جس وجہ سے انہیں پیپلز پارٹی کے وکلا کی حمائیت حاصل ہے اسی طرح تیسرے امیدوارملک مبشر رفاق کا تعلق سابق صدر ہائی کورٹ بارملک وحید انجم کے چیمبرسے ہے،سیکریٹری کی نشست پر چوتھے امیدوارراجہ امتیاز علی ہون ہیں جبکہ نائب صدر کی نشست پر خاتون امیدوار آنسہ مہناز ستی،رانا عبدالقیوم اور محمد اصغر گوندل پر مشتمل3امیدوار میدان میں ہیں جبکہ جوائنٹ سیکریٹری کی نشست پر راجہ قیصر پرویز ستی،سردار شجاعت علی، قاضی غنی الرحمان،محمد اویس احسن راجہ اور محمد شعیب پر مشتمل 5امیداروں کے درمیان میدان لگے گااسی طرح مجلس عاملہ کی10 نشستوں پر 12امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا جن میں چوہدری محمد خوشحال،ذیشان فاروق،ریحانہ گل اعوان،زاہد الاسلام، سعد علی، سلیم رضا، ثمن شاہین، سید علی طیب، محمد جہانگیر، محمد رضوان، محمد عباس اعوان اور وقار احمدشامل ہیں چیئر مین الیکشن بورڈ تنویر اقبال خان ایڈووکیٹ کی سربراہی میں اجمل رضا بھٹی، راجہ ظہیر الدین بابر،ملک سعید اختر اعوان اور فہیم احمد چوہدری پر مشتمل الیکشن بورڈ کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کے تحت امیدواروں اور ان کے حامیوں کو کسی قسم کے بینر،پوسٹر،پلے کارڈ، سٹیکراور بیجز وغیرہ لگانے اور چسپاں کرنے کی اجازت نہیں ہو گی پولنگ کے دوران قائد اعظم ہال کے کمپاؤنڈ کے مین گیٹ کے اندر الیکشن مہم کی اجازت نہیں ہو گی، پولنگ بوتھ میں موبائل لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ بیلٹ پیپر کی تصویر بنانے کی سختی سے ممانعت ہو گی ووٹر کے لئے پنجاب بار کونسل کا جاری کردہ کارڈ دکھانا لازمی ہو گا۔
رپورٹ:افتخار خٹک راولپنڈی
