راولپنڈی : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی آصف مجید عوان نے سنٹرل جیل اڈیالہ دورے کے دوران معمولی نوعیت کے جرائم میں قید 10 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا
اور کھانے کا معیار جانچنے کے لیے نہ صرف کچن کا دورہ کیا بلکہ جیل کے کچن میں بنا کھانا خود بھی کھایا دورے کے دوران جیل میں موجود قیدیوں کی حفاظت ، سکیورٹی انتظامات جبکہ ہسپتال میں قیدی مریضوں کی دیکھ بھال سمیت دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحب نے جیل میں موجود تعلیم اور ہنر حاصل کرنے والے طلباء سے بات چیت کی اور ان کے مسائل سنے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج آصف مجید اعوان نے کچن کے دورے کے دوران گزشتہ دورے کی ہدایات پر علمدرآمد چیک کرنے کے لیے کھانا کھایا اور قیدیوں کو بہترین اور معیاری کھانا دینے پر جیل انتظامیہ کی تعریف کی اس دوران انہوں نے جیل ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور ڈاکٹر سے مریضوں کی بابت دریافت کیا اور مریضوں سے بھی ان کی صحت اور ہسپتال انتظامات کے حوالے سے پوچھا دریں اثنا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج آصف مجید اعوان نے معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث 10 قیدیوں کی رہائی کا حکم بھی دے دیا جیل دورے کے موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل نے جج صاحب کو مکمل بریفنگ دی جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے کھانے کے معیار صفائی ستھرائی اور سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو بہتر بنانے پر جیل سپرنٹنڈنٹ چوہدری ارشد وڑائچ کی کوششوں کو سراہا .
رپورٹ:افتخار خٹک راولپنڈی
