راولپنڈی : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد تنویر اکبر کے لاہور تبادلے کے بعد جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی میں ان کے اعزاز میں الواداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کا آغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا اور نعت رسول مقبولﷺ پیش کی گئی مہمان خصوصی ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد تنویر اکبر سمیت دیگر معززین ججزنے شرکت کی اور سابق جج کی خدامات کو سراہتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا اور معزز جج صاحب کو پھول اور یادگاری شیلڈ پیش کی تقریب کے اختتام پر ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج محمدتنویر اکبر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی بالا دستی اور انصاف کی جلد اور شفاف فراہمی کے لئے عدلیہ کا کردارانتہائی اہم ہے لہٰذا جلد اور سستے انصاف کی فراہمی کے لئے عد لیہ کے تمام شعبوں کو مل کر کام کرنا ہو گا کئی د ہائیوں سے التوا میں پڑے لاکھوں مقدمات کو نمٹایا جا سکا ہے عدلیہ کو اسی طرز پر کا م کر کے مزید اصلاحات لانا ہوں گی جبکہ قانون کی بالا دستی کے لئے اس شعبے سے جڑے ہر شخص کو انفرادی طور پر مثبت کردار ادا کرنا ہو گا تقریب میں،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید محمد الیاس،،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرخندہ ارشد،،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ،،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مسعود اختر کیانی،،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد محمود چیمہ، سینئر سول جج صابر حسین و دیگر ججز بھی شریک تھے
رپورٹ ؛ افتخار خٹک سے
