BBC Urdu TV

راولپنڈی : چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال اور جسٹس اطہر من اللہ نے سینٹرل جیل

راولپنڈی : چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال اور جسٹس اطہر من اللہ نے سینٹرل جیل راولپنڈی کا دورہ کیا اس موقع پر سینٹرل جیل کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آ ف آ نر پیش کیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ویسٹ طاہر محمود خان، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی ایسٹ عطا ربانی، سپیشل ہوم سیکرٹری فضل الرحمان، رجسٹرار سپریم کورٹ آ ف پاکستان عشرت حسین، انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات ملک مبشر احمد اعوان، ڈپٹی انسپکٹر جنرل سعید اللّٰہ گوندل، سپرنٹینڈنٹ جیل اسد جاوید وڑائچ، سیکرٹری لا ء کمیشن محترمہ رفعت انعام بٹ، چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد عثمان، سی پی او شہزاد بخاری، وائس چانسلر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر ، چیئر پرسن وویمن ایڈ ٹرسٹ شاہینہ خان اور دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔
انسپکٹر جنرل ملک مبشر اعوان نے معزز جج صاحبان کو پنجاب بھر کی جیلوں اور بالخصوص سینٹرل جیل راولپنڈی میں اسیران کے لیے کیے گئے اقدامات اور سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے پیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی۔ جج صاحبان نے جیل ھذا کے مختلف حصوں خواتین وارڈ، نو عمر وارڈ، جیل پی سی او اور حوالاتی وقیدی

رپورٹ : افتخار خٹک سے

Exit mobile version