BBC Urdu TV

راولپنڈی پولیس کے برطرف افسران و ملازمین کی IG پنجاب سے اپیل

راولپنڈی پولیس کے برطرف افسران و ملازمین کی IG پنجاب سے اپیل ،

گزارش ہےکے ہم 33 پولیس افسران و ملازمان کو جناب CPO صاحب راولپنڈی نے منشیات کے مقدمات میں ملزمان کے بری ہونے پر مورخہ 23.12.23 کو ڈسمس فرام سروس کیا تھا جس کی اپیل ہم افسران و ملازمان نے اندر میعاد RPO صاحب راولپنڈی کے آفس میں جمع کروائی ہوئی ہے جن میں سے11 افسران جو کہ سیاسی اثر و رسوخ رکھتے تھے جن کے ایک سے زیادہ مقدمات میں ملزمان بری ھوئے تھےجن کو سابقہ RPO سید خرم علی صاحب نے بغیر اردل روم کے ایک ماہ کے اندر ہی بحال کر دیا ہے جبکہ ہماری اپیلوں پر کوئی سماعت نہیں ہو رہی ہم سبRPO آفس راولپنڈی کئی چکر بھی لگا چکے ہیں لیکن ہماری فریاد سننے والا کوئی نہیں اور نہ ہی RPO صاحب کے سامنے پیش ہونے دیا جاتا ہے دوران سروس ھم نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جو کے محکمہ کی بدنامی کا سبب بنا ہو ہمیشہ محکمہ کی عزت و تکریم اپنی جان سے زیادہ ترجیح دی ہے۔
جناب عالی! ہم سارے متوسط طبقے کے لوگ ہیں اور ہماری کوئی سفارش نہیں ہے اس مہنگائی کے دور میں گزر بسر کرنا انتہائی مشکل ہے اور پچھلے 4 ماہ سےہماری تنخواہ بھی بند ہے ہم سب کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں جو کہ زیر تعلیم ہیں گھر کا کرایہ بجلی گیس کے بل دیگر گھر کی ضروریات اخراجات تنخواہ کی بندش کی وجہ سے متاثر ہیں ہم سب شدید پریشانی کا شکار ہیں اور فاقوں پر مجبور ہو چکے ہیں آپ جناب سے گزارش کرتے ہیں کہ RPO صاحب راولپنڈی کو کہا جائے ہمارا اردل روم رکھا جائے زیر التوا ہماری اپیلوں پر نظر ثانی کی جائے ہمیں آپ سے ہی امید ہے کہ آپ ہماری فریاد سنیں گے۔ ہم پر خصوصی طور پر شفقت فرما کر ہم سب ڈسمس افسران و ملازمان کی اپیل پر نظر ثانی کی جائے اور ہمیں نوکری پر بحال کیا جائے جس طرح آپ پولیس فورس کی ویلفئیر کے لیے کام کر رہے ھیں آپ کی شفقت کے منتظر 22 ماتحت نہیں بلکے 22 غریب گھرانے ہیں جو آپ کے فیصلے کے منتظر ہیں

Exit mobile version