راولپنڈی : پولیس کی موثر پولیسنگ، معزز عدالت نے 05 سالہ کمسن بچی سے زیادتی کے مقدمہ نامزد ملزم کو سزائے موت کا فیصلہ سنا دیا
معزز عدالت کے جج جہانگیر علی گوندل نے مجرم منیر احمد کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور05 لاکھ روپے ہرجانے کی سزاسنائی
ملزم منیر احمد نے 05 سالہ کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، پولیس
واقعے کا مقدمہ متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں جنوری 2020 میں تھانہ رتہ امرال میں درج کیاگیاتھا، پولیس
زیادتی کے مقدمہ میں ملزم کی سزائے موت پر سی پی اومحمد احسن یونس کی جانب انوسٹی گیشن اورلیگل ٹیمز کو شاباش
ملزم کو سزا ملنا انصاف کی جیت ہے، بچوں سے زیادتی جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو قرارواقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جا رہے ہیں، سی پی او
رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب
