BBC Urdu TV

راولپنڈی پولیس کی لیڈی سب انسپکٹر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سینئر ممبر اور معروف وکیل

راولپنڈی پولیس کی لیڈی سب انسپکٹر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سینئر ممبر اور معروف وکیل سے دھوکہ دہی سے75ہزار روپے لے کر غائب ہو گئی

متاثرہ وکیل نے اپنی رقم کی واپسی کے لئے سی پی او راولپنڈی کو درخواست دے دی سی پی اونے معاملہ ایس ایچ او تھانہ ویمن کو بھجوا دیا ڈسٹرکٹ بار کے سینئر ممبر مسعود شاہ ایڈووکیٹ نے سی پی او راولپنڈی کی کھلی کچہری میں دی گئی تحریری درخواست میں موقف اختیار کیا کہ کچھ ماہ قبل خاتون سب انسپکٹر نسرین بتول نے 75ہزار روپے ادھار لئے جو اس نے رواں محرم الحرام سے قبل واپسی کا وعدہ کیامذکورہ سب انسپکٹر کا موقف تھا کہ اس پر تھانہ پیرودھائی میں لین دین کے معاملے پر چیک ڈس آنر کا مقدمہ درج ہے اور چونکہ اب اس کی پروموشن ہونے والی ہے اور یہ مقدمہ اس کی ترقی میں رکاوٹ ہے لہٰذا وہ جلد یہ رقم واپس کر دے گی جس پر درخواست گزار نے دفتر میں موجود فاضل شاہ اور ملک عباس کے سامنے75ہزار روپے مذکورہ سب انسپکٹر کو دیئے لیکن وعدے کے مطابق مقررہ مدت میں رقم واپس نہ کی لیکن اب درخواست گزار کو فون بھی نہیں اٹھا رہی اور مسلسل غائب ہے سی پی او راولپنڈی نے مسعود شاہ کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ ویمن کو انکوائری افسر مقرر کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

رپورٹ ؛ افتخار خٹک سے

Exit mobile version