راولپنڈی پولیس کی ایک اور بڑی کامیابی، دوران ریڈ فائرنگ کر کے پولیس کے اے ایس آئ کو شہید کرنے والے ملزم کو 02 مرتبہ سزاۓ موت،
مجرم زاہد محمود نے واہ کینٹ کے علاقہ میں اسلام آباد پولیس کی ریڈنگ پارٹی پر فائرنگ کر کے اے ایس آئ شکیل احمد کو شہید کر دیا تھا،
مجرم کو انسداد دہشت گردی عدالت کے معزز جج راجہ پرویز اختر نے 02 مرتبہ سزاۓ موت اور 05 لاکھ جرمانہ کی سزا سنائ،
راولپنڈی پولیس نے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا،
سی پی او محمد احسن یونس اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی زیر نگرانی تفتیشی و لیگل ٹیم نے موثر تفتیش اور پیروی مقدمہ کو یقینی بنایا، شہریوں اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، سی پی او محمد احسن یونس
رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب
