راولپنڈی پولیس نے سال2021 میں ہونے والے مختلف النوع قسم کے جرائم کے اعدادو شمار جاری کر دیئے
جس کے مطابق ریکارڈ پر آنے والے اعدادوشمار میں چوری ہونے والے 4056موٹر سائیکل اور466کاروں میں سے 986موٹر سائیکل اور صرف78کاریں برآمد ہو سکیں جبکہ چھینے جانے والے221موٹرسائیکلوں اور39گاڑیوں میں سے صرف65موٹر سائیکل اور10کاریں برآمد ہو سکیں سال2021میں 257قتل اوراقدام قتل کے430مقدمات درج ہوئے جن میں مجموعی طور پر700سے زائد افراد کو قتل یا شدید زخمی کیا گیا اس طرح سال بھر میں ڈکیتی کے صرف71،رابری کے 2110،سٹریٹ کرائم کے 1177،نقب زنی کے1736اور پرس سنیچنگ کے صرف 46واقعات پولیس ریکارڈ میں شامل ہو سکے خواتین سے زیادتی کے87مقدمات،اجتماعی زیادتی کے 15مقدمات اورکمسن بچوں سے زیادتی کے صرف20مقدمات ریکارڈ پر آسکے پولیس کے مطابق سال بھر میں جرائم پیشہ عناصراور گینگ کے خلاف کاروائی میں 9639 ملزمان گرفتار کر کے کروڑوں روپے سے زائد مالیت کی اشیا و نقدی برآمدکر لی گئی سنگین وارداتوں میں مطلوب 104منظم گینگ کے 317ملزمان گرفتار کر کے کروڑوں روپے مالیت کے1230موٹر سائیکل اور137گاڑیاں برآمد کی گئیں رواں سال کے دوران1300سے زائد ملزمان کی شناخت پریڈ کروائی گئی جبکہ عدالتوں سے 2967ملزمان کو سزائیں دلوائی گئیں اسی طرح راولپنڈی پولیس نے رواں سال کے دوران منشیات و ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی میں 4503مقدمات درج کر کے4550ملزمان کو گرفتارکیا اور بھاری مقدار میں چرس اور اسلحہ و ایمونیشن برآمد کیاجبکہ اشتہاریوں کے خلاف کاروائی میں 2618اشتہاری ملزمان کو گرفتارکیاضلعی پولیس کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق راولپنڈی پولیس نے منظم و متحرک گینگ کے خلاف کاروائی میں 104گینگ کے317ملزمان کو گرفتار کر کے49 گاڑیاں،197موٹر سائیکل اور نقدی سمیت 10کروڑ6لاکھ30ہزار700روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا رواں سال کے دوران قتل کے 257مقدمات میں 515ملزمان، اقدام قتل کے 430مقدمات میں 604ملزمان گرفتار ہوئے لڑائی جھگڑے اور ضرر کے 754مقدمات میں 1515ملزمان کو گرفتار کیاگیا ڈکیتی کے 71مقدمات درج کر کے113ملزمان کو گرفتارکر کے43لاکھ 66ہزار 700روپے مالیت کی اشیااور نقدی برآمد کر لی،رابری کے 2110مقدمات میں 1827ملزمان کو گرفتار کر کے4کروڑ 58لاکھ سے زیادہ مالیت کی اشیا اور نقدی برآمد کی گئی،سٹریٹ کرائم کے 1177مقدمات میں 2618افراد کو گرفتار کرکے3کروڑ 56لاکھ58ہزار 946روپے مالیت کی اشیا اور نقدی جبکہ پرس سنیچنگ کے46مقدمات میں 98افراد کو گرفتار کر کے10لاکھ 15ہزار 431روپے نقدی اور اشیا برآمد کی گئی،رواں سال کے دوران عدالتوں سے 2967ملزمان کو سزائیں دلوائی گئیں،راولپنڈی پولیس نے رواں سال کے دوران 1300سے زیادہ ملزمان کی شناخت پریڈ کروائی، شناخت پریڈ کے بعد ملزمان سے تفتیش کے دوران کروڑوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا اغواء کے 1007مقدمات درج کرکے629افراد کو گرفتار کیا گیا اغوا برائے تاوان کے7مقدمات میں 37ملزمان کو گرفتار کیاگیا، خواتین سے زیادتی کے87مقدمات میں 83افراد جبکہ اجتماعی زیادتی کے 15مقدمات میں 21افراد اورکمسن بچوں سے زیادتی کے 20مقدمات میں 20ملزمان کو گرفتار کیا گیااسی طرح نقب زنی کے1736مقدمات میں 422ملزمان کو گرفتار کرکے2کروڑ96لاکھ 5ہزار181روپے مالیت کی مسروقہ اشیا اور نقدی برآمد کی گئی،382ت پ کے55مقدمات میں 44افراد کو گرفتار کرکے 1کروڑ 21لاکھ 77ہزار 500روپے مالیت کی مسروقہ اشیا برآمد کی گئی، مویشی و دیگر چوری کے 4718مقدمات میں 1417ملزمان کو گرفتارکر کے9کروڑ3لاکھ 41ہزار 164روپے مالیت کے مویشی اور دیگر مال مسروقہ برآمد کیا،ناجائز اسلحہ کے 2006مقدمات میں 2010ملزمان گرفتارکر کے 80 کلاشنکوف، 78رائفلیں، 1774 پستول،66بندوقیں،8ریوالور،8کاربین،2موزر،47آہنی مکہ /چھریاں اورچاقوں کے علاوہ22ہزار سے زائد گولیاں برآمد کی گئی ہیں،منشیات کے خلاف 2497مقدمات میں 2540افراد گرفتار کر کے995کلو گرام چرس،32کلو گرام ہیروئن،6.321کلو گرام افیون، 0.420گرام آئس اور9534لیٹر شراب برآمد کی گئی،موٹر سائیکل چوری کے4056مقدمات میں 986موٹر سائیکل برآمد کر کے 1593افراد کو گرفتار کیا گیا،کار چوری کے 466مقدمات میں 78کاریں برآمد کرکے157ملزمان گرفتار کئے گئے،موٹرسائیکل چھیننے کے 221مقدمات 65موٹر سائیکل برآمد کرکے135ملزمان کو گرفتار کیاگیا،کار چھیننے کے 39مقدمات میں 10کاریں برآمد کرکے28ملزمان گرفتارکئے گئے،رواں سال میں کیٹیگری(اے)کے سنگین مقدمات کے337 اشتہاری ملزمان جبکہ کیٹیگری(بی) کے2281اشتہاری ملزمان گرفتارکئے گئے رواں سال قمار بازی کے133مقدمات میں 656ملزمان گرفتارکر کے24لاکھ 49ہزار214 روپے،501موبائل فون،43موٹر سائیکل،6گاڑیاں،49لیپ ٹاپ و دیگر سامان برآمد کیا گیاجبکہ965مقدمات میں 1624ملزمان سے1لاکھ48ہزار 722 پتنگیں اور4ہزار450ڈوریں برآمد کی گئی اسی طرح ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کے تحت 58مقدمات میں 137افراد گرفتار کوکیا گیا۔
رپورٹ:افتخار خٹک راولپنڈی
