BBC Urdu TV

راولپنڈی: پنجاب ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 راولپنڈی نے اٹک ریفائنریز لمیٹڈ میں ریسکیو اور فائر فائٹنگ

*ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ پنجاب*
*ضلع راولپنڈی*
*(ریسکیو1122راولپنڈی)*

*شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ،*
*پریس ریلیز:*
*تاریخ: 21 دسمبر ، 2024*

راولپنڈی: پنجاب ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 راولپنڈی نے اٹک ریفائنریز لمیٹڈ میں ریسکیو اور فائر فائٹنگ کی جامع فرضی عملی مشقوں کا انعقاد کیا۔ اٹک آئل ریفائنری، ریسکیو راولپنڈی اور مقامی پولیس ٹیم کے تعاون سے منعقد ہونے والی مشقوں کا مقصد ہنگامی خدمات کی ٹیموں کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مربوط اور موثر ردعمل کو یقینی بنایا جا سکے۔

ان فرضی مشقوں کا بنیادی مقصد تمام ایمرجنسی سروسز کے عملے کے درمیان مضبوط باہمی تعلقات استوار کرنا اور ہنگامی حالات میں زیادہ مؤثر طریقے سے نقصان کو کم کرنے اور جان بچانے کے قابل بنانا ہے۔ ان فرضی مشقوں میں ایک مصنوعی ہنگامی صورتحال پیدا کی گئی جہاں ریسکیو 1122، پولیس اور ریفائنری کے عملے نے ریسکیو اور فائر فائٹنگ آپریشنز میں اپنی مہارتوں کا عملی مظاہرہ کیا۔

مشقوں میں ریسکیو 1122 سروس راولپنڈی، اٹک آئل ریفائنری اور محکمہ پولیس کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی انجینئر صبغت اللہ نے اس موقع پر کہا کہ” یہ فرضی مشقیں عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہماری لگن اور ہنگامی صورت حال میں بہتر انداز میں نبردآزما ہونے کے لیے ہماری صلاحیت کو ظاہر کرتی ہیں۔

Exit mobile version