BBC Urdu TV

راولپنڈی ویمن پولیس سٹیشن کی محررنے اپنی ایس ایچ او پر رقم چوری کاالزام لگاکررپٹ لکھ دی

راولپنڈی ویمن پولیس سٹیشن کی محررنے اپنی ایس ایچ او پر رقم چوری کاالزام لگاکررپٹ لکھ دی

لیڈی کانسٹیبل انیتا نسیم نےروزنامچہ رپورٹ میں تحریرکیاکہ ایس ایچ او ارم خانم نے بحوالہ رپٹ نمبر 19جو 15اکتوبر کو اطلاعاً لکھی ہے سراسر جھوٹ پرمبنی ہے۔

12اکتوبر کوایک سائلہ درخواست کے لئے تھانہ آئی جو ایس ایچ او کے آفس میں اپناوالٹ کرسی پر چھوڑ گئی ۔ وہ تھوڑی دیربعد آفس میں دوبارہ گئی تواس کا والٹ کرسی پر نہ تھا۔ سی سی ٹی وی کیمرے میں دیکھا تووالٹ ایس ایچ او ارم خانم نے اٹھا لیاتھااور وہ اسے لے کرباہرچلی گئیں ،باہرجاکرانہوں نے پیسے نکالے اور پھر دوبارہ آکروالٹ کرسی کے نیچے پھینک دیااور بعد میں مکر گئیں کہ میں نے والٹ نہیں دیکھا۔

Exit mobile version