راولپنڈی : وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا دورہ راولپنڈی کمشنر راولپنڈی نے وزیر اعلی پنجاب ضلع بھر میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریف کیا
اجلاس میں آر پی او ،،سی پی او راولپنڈی سمیت دیگر افسران موجود تھے
وزیر اعلی پنجاب نے بارشوں کے دوران سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے انتظامیہ کو سخت ہدایات جاری کیں
آر پی او راولپنڈی اور سی پی او نے وزیر اعلی پنجاب کو امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے کئے گئے اقدامات پر آگاہ کیا
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے تاجروں کی جانب سے ممکنہ پہیہ جام ہڑتال پر بھی انتظامیہ سے بات چیت کی
وزیر اعلی کو راولپنڈی میں تجاوزات کے حوالے سے جاری آپریشن پر تاجروں کے تحفظات سے آگاہ کیا گیا
