BBC Urdu TV

راولپنڈی واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا)راولپنڈی کے 9ماہ سے نادہندہ ہونے

راولپنڈی واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا)راولپنڈی کے 9ماہ سے نادہندہ ہونے کی وجہ سے واپڈا نے میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کی یونین کونسل 46کے گنجان آبادعلاقے نیا محلہ میں واقع فلٹریشن پلانٹ کی بجلی منقطع کر دی

جس سے علاقے میں پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی اطلاعات کے مطابق مذکورہ علاقے کے ٹیوب ویل سے ملحقہ فلٹریشن پلانٹ کے9ماہ سے بجلی کے واجبات ادا نہیں کئے گئے تھے جس وجہ سے واپڈاحکام نے پلانٹ کی بجلی منقطع کر دی بجلی منقطع ہونے سے اہلیان علاقہ 3روز سے دوسری یونین کونسلوں سے پانی بھرنے پر مجبور ہو گئے اہلیان علاقہ کے مطابق صارفین3روز سے واسا کے دفتر کے چکر لگا رہے ہیں جہاں پر متعلقہ افسران طفل تسلیاں دے کر روانہ کر دیتے ہیں اہلیان علاقہ نے چیئرمین و ایم ڈی واسا سے مطالبہ کیا ہے کہ پلانٹ کے بقایا جات ادا کر کے پانی کی سپلائی بحال کروائی جائے دریں اثنا واسا کے ذرائع کے مطابق مذکورہ فلٹریشن پلانٹ کے کرنٹ بل کی مد میں صرف 25ہزار روپے واجب الادا ہیں واپڈا نے عجلت میں بجلی منقطع کر دی تاہم واجبات کی ادائیگی کے بعد پلانٹ سے پانی کی فراہمی جلدبحال کر دی جائے گی۔

رپورٹ:افتخار خٹک راولپنڈی

Exit mobile version