راولپنڈی : وارث خان پولیس کی 15 کال پر فوری رسپانس اور کاروائی قربانی کے جانور چوری کرنے والا 3 رکنی گینگ گرفتار،
چوری شدہ 3 بکرے برآمد،
زیراحراست افراد سے دیگر وارداتوں میں مسروقہ رقم 30 ہزار روپے اور زیر استعمال 2 کاریں بھی قبضہ پولیس میں لے لی گئیں،
شہری نے 15 پر کال کی کہ 3 افراد اسکے گھر کے باہر سے 3 بکرے چوری کرکے اپنی گاڑیوں میں فرار ہو گئے ہیں،
وارث خان پولیس نے ناکہ بندی کرکے تینوں کو حراست میں لیکر بکرے برآمد کر لیے،
دوران دریافت زیرِ حراست افراد نے چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا،
زیر حراست افراد کے ساتھیوں سہولتکاروں کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا،
گرفتار افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جاۓ گا،ایس پی راول محمد حسیب راجہ
