BBC Urdu TV

راولپنڈی : نیند کی گولیاں کھلا کر13 سالہ گھریلو ملازمہ کو حاملہ کرنیوالا ملزم گرفتار کرلیا گیا

راولپنڈی : نیند کی گولیاں کھلا کر13 سالہ گھریلو ملازمہ کو حاملہ کرنیوالا ملزم گرفتار کرلیا گیا

ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی عادل سرور سیال کی عدالت میں ہیش کردیا گیا

تفتیشی افسر ایڈیشنل ڈپٹی پراسکیوٹرپنجاب مقدمے کے ریکارڈ کے ساتھ عدالت میں پیش

تفتیشی افسر کی جانب سے ملزم عدیل کا ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کے لیئے سات یوم کے ریمانڈ کی استدعا

عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا کی روشنی میں چار یوم کا ریمانڈ منظور کرلیا

ملزم عدیل کو ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد دوبارہ 27 جنوری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

عدالتی حکم کی کاپی سیشن جج راولپنڈی کو بھی بھجوا دی گئی

ملزم عدیل کے خلاف صادق آباد پولیس نے جڑانوالہ کی رہاشی غلام فاطمہ کی درخواست پر مقدمہ نمبر 72/25 درج کیا تھا

13 جنوری کو درج مقدمہ میں مدعیہ غلام فاطمہ نے عدیل پر تشدد اور نیند کی گولیاں کھلا کر رشتہ دار 13 سالہ زنیرہ سے مسلسل زیادتی کا الزام لگایا تھا

غلام فاطمہ کے مطابق زنیرہ پر تشدد اور زیادتی کے نتیجے میں بچی حاملہ ہوچکی

15 دسمبر کو جڑانوالہ سے ملاقات کے لیئے یہاں آئی تو بچی زنیرہ نے انکشاف کیا تھا ۔

Exit mobile version