راولپنڈی : نصیر آباد کے علاقہ میں رات گئے دو موٹر سائیکل سوار ڈاکؤوں کی پولیس پر فائرنگ،
فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد
پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی،
گرفتار ڈاکو کی شناخت سلیمان عرف بلا کے نام سے ہوئی ہے،
ملزم سلمان عرف بلا، بلا گینگ کا سرغنہ ہے،
گینگ کے دو دیگر ملزمان مستقیم اور اجمل بھی قبل ازیں گرفتار ہوچکے ہیں جو موٹر سائیکل سنچینگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں،
ملزمان سے چھینے گئے 05 موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا،
ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل بھجوایا جائے گا،
ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ موٹر سائیکل چھین کر سپیئر پارٹس فروخت کرتے ہیں،
ملزمان کی فائرنگ کے باوجود دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے ڈاکو کی گرفتاری پر سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ایس پی پوٹھوہار، ایس ڈی پی او کینٹ اور نصیر آباد پولیس کو شاباش
شہریوں کے جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی
