BBC Urdu TV

راولپنڈی میں 14 سالہ بچی کو اغوا کے بعد بے دردی سے قتل کردیا گیا ڈھوک حسو سے دو روز قبل

راولپنڈی میں 14 سالہ بچی کو اغوا کے بعد بے دردی سے قتل کردیا گیا ڈھوک حسو سے دو روز قبل لاپتہ ہونے والی چودہ سالہ بچی کی بوری بند لاش لیڈیز پارک کیرج فیکٹری روڈ سے برآمد ہوئی۔

چودہ سالہ مصباح 22 جنوری کو گھر سے دوکان پر بوتل لینے گئی لیکن واپس گھر نہیں آئی اور لاپتہ ہو گئی تھی، بچی کے اغواء کا مقدمہ 23 جنوری کو تھانہ رتہ امرال میں اسکے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

مدعی مقدمہ نے بچی کی لاش کو شناخت کرلیا، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس کے مطابق بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا یا نہیں یہ بات پوسٹ مارٹم میں سامنے آئے گی۔

لاش ملنے کی اطلاع پر ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹیگیشن، ایس پی راول پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے

Exit mobile version