راولپنڈی میں سوشل میڈیا بلیک میلنگ گینگ بے نقاب تھانہ چونترا پولیس کی کارروائی، گروہ کا اہم رکن گرفتار
راولپنڈی کے تھانہ چونترا پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے ذریعے لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے گروہ کے ایک سرگرم رکن کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا، پولیس کے مطابق مقدمہ نمبر 484/25 بتاریخ 19 دسمبر 2025 تھانہ چونترا میں درج کیا گیا جس میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 376 اور 392-A شامل کی گئیں، مدعیہ نایاب فاطمہ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اس کی ٹک ٹاک کے ذریعے خرم شہزاد نامی شخص سے دوستی ہوئی جس نے شادی کا جھانسہ دے کر اعتماد میں لیا اور بعد ازاں قابلِ اعتراض تصاویر و ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے کی دھمکیاں دیتا رہا، جبکہ مصدقہ ذرائع کے مطابق یہ ایک منظم گروہ ہے جو راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا پر دوستی کی آڑ میں لڑکیوں کو نشانہ بنا کر بڑے پیمانے پر بلیک میلنگ میں ملوث ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے
