BBC Urdu TV

راولپنڈی : ضلع راولپنڈی میں رواں سال کی پا نچویں انسدادپو لیو مہم کا افتتاح

راولپنڈی : ضلع راولپنڈی میں رواں سال کی پا نچویں انسدادپو لیو مہم کا افتتاح۔

ڈ پٹی کمشنر را ولپنڈ ی محمد علی نے بنیادی مرکز صحت کوٹھہ کلاں میں کمسن بچے کو پو لیو سے بچا ؤ کے قطر ے پلا کر مہم کا افتتا ح کیا۔

ضلع بھر کی تما م تحصیلوں میں عوامی نما ئندگا ن نے انتظامی افسران کے ساتھ مل کر مہم کا افتتاح کیا۔

آج سے مہم کا انعقاد پنجاب کے تمام ضلعوں میں کیا جا رہا ہے۔

وا ئرس کی گردش سامنے رکھتے ہو ئے تمام اضلاع کو اس مہم میں شامل کیا گیا ہے۔
(ڈپٹی کمشنر محمد علی)

20 اگست سے 24 اگست2021 تک جا ری رہنے والی اس مہم میں 07لا کھ19 ہزار بچوں کو پو لیو قطرے پلوانے کا ہدف مقرر۔
(سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرفائزہ کنول)

انسداد پو لیو مہم میں 240یوسی ایم اوز،663ایریا انچارج،2964مو با ئل ٹیمیں،307 فکسڈ پو ا ئنٹس جبکہ129 ٹرا نزٹ ٹیمز مقرر ۔

مہم کے پہلے روز02لاکھ40ہزاربچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرہ جات پلوانے کا ہدف مقرر۔
(سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرفائزہ کنول)
محکمہ اوقاف محکمہ کی جا نب سے علماء کرام اور علا قے کے اکا برین کو خصوصی طور پر مہم کا حصہ بنا کر ر یفیو زل کیسزکو اسی دن کور کیا جائے۔

پولیو کا خا تمہ قو می ذ مہ داری ہے۔

انسدا د پو لیو مہم کے دوران کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

اگرچہ اب کے ما حولیا تی سیمپل نیگیٹو آرہے تاہم ہمیں احتیاطی تدا بیر کے ذر یعے اپنے بچوں میں اس مو ذی وائر س سے لڑ نے کے لئے قوت مدا فعت کو بڑ ھا نا ہے۔

دور افتا دہ اور مسا فر بچو ں کو پو لیو کے قطر ے پلا نے پرخصو صی تو جہ دی جا ئے۔

رپورٹ:افتخار خٹک راولپنڈی

Exit mobile version