راولپنڈی : صادق آباد پولیس کی کاروائی، نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار،
ملزم شاہ زیب نے نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا، مدعیہ مقدمہ صادق آباد پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم شاہ زیب کو گرفتار کر لیا، مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش کی جائے گی،ایس ایچ او ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، ایس پی راول
بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے،ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ
رپورٹ : افتخار خٹک سے
