راولپنڈی صادق آباد پولیس کی کاروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار
اشتہاری مجرم ذوہیب سعید نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکرسابقہ رنجش کی بناء پر فائرنگ کرکے ناصرکو قتل کر دیاتھا،
واقعہ کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں سال2017تھانہ صادق آباد میں درج کیا گیاتھا،
صادق آباد پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری مجرم کو گرفتار کیا،
گرفتار اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائیگی، ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ
قتل جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم قانون کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی کے لیے اہم ہے،ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ
رپورٹ : افتخار خٹک سے
