BBC Urdu TV

راولپنڈی : سی پی او محمد احسن یونس کی پیرودھائ مدرسہ کی متاثرہ طالبہ کے گھر آمد

راولپنڈی : سی پی او محمد احسن یونس کی پیرودھائ مدرسہ کی متاثرہ طالبہ کے گھر آمد،

ایس ایس پی انویسٹی گیشن غضنفر علی شاہ، ایس پی ہیڈ کوارٹر زنیرہ اظفر، ایس پی راول، ایس ایچ او ویمن اور ایس ایچ او پیرودھائی بھی ہمراہ تھے،

سی پی او نے متاثرہ طالبہ اس کی والدہ اور اہل خانہ سے ملاقات کی،
ملاقات میں متاثرہ طالبہ اور والدہ سے پوچھا گیا کہ ان سے تفتیش کون کر رہا ہے، جس پر انہوں نے سی پی او کو بتایا کہ تفتیش لیڈی پولیس افسران کر رہی ہیں،
سی پی او نے متاثرہ طالبہ اور اسکی والدہ کو تفتیش کے پراسس سے آگاہ کیا،
سی پی او نے واضح کیا کہ متاثرہ طالبہ سے تفتیش ایس پی ہیڈکوارٹرز زنیرہ اظفر، ایس ایچ او ویمن یا لیڈی پولیس افسر متاثرہ طالبہ کی والدہ کی موجودگی میں ہی کریں گی،
متاثرہ طالبہ سے تفتیش اسکی والدہ کی موجودگی میں آئیندہ ویمن پولیس سٹیشن میں ہو گی، سی پی او

سی پی او نے متاثرہ طالبہ اور والدہ کو آگاہ کیا کہ مقدمہ میں حقائق کو سامنے لانے اور شواہد کے حصول کے لئے پولیس کو ان کا تعاون اور مدد درکار ہے،

فرانزک شواہد اور ڈی این اے سمیت دیگر شواہد کا حصول اور اہم سوالات مقدمہ کی موثر تفتیش کے لئے ضروری ہے، سی پی او

شواہد کے حصول اور تفتیش کے تقاضوں کو پورا کر کے ہی ملزم کو سزا دلوائ جا سکتی ہے، سی پی او

متاثرہ طالبہ اور اسکی والدہ کو تفتیش کی غرض سے کہیں بھی لانے لے جانے کے لئے سرکاری گاڑی اور لیڈی پولیس افسر ہمراہ ہونگی، سی پی او

متاثرہ طالبہ کے تحفظ کے حوالے سے ایس ایچ او پیرودھائ کو تمام ضروری اقدامات کی ہدایت کی گئ، سینئر افسران کے فون نمبرز بھی فراہم کئے گئے ہیں،

متاثرہ طالبہ اور اہل خانہ مقدمہ کے حوالے سے کسی بھی پریشانی کی صورت میں ایس پی راول، ایس پی ہیڈ کوارٹرز، ایس ایس پی انویسٹی گیشن یا خود سی پی او راولپنڈی کو فوری آگاہ کریں،

راولپنڈی پولیس حقائق کو سامنے لانے اور موثر اور میرٹ پر تفتیش کے لئے تمام اقدامات کرے گی، سی پی او محمد احسن یونس

رپورٹ:افتخار خٹک راولپنڈی

Exit mobile version