راولپنڈی : سی پی او سید خالدہمدانی کی کمانڈ میں راولپنڈی پولیس میں کڑے احتساب کا عمل جاری،
شہریوں کو حبس بیجا میں رکھنے اور بد عنوانی کی شکایت پر سی پی او سید خالدہمدانی کا نوٹس،
سی پی او کے احکامات پر تھانہ ٹیکسلا کے کانسٹیبل زاہد اور کانسٹیبل مجتبی کے خلاف مقدمہ درج، نامزد پولیس اہلکاروں سمیت 06ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،
دیگر ملزمان میں احتشام حیدر، طیب طاہر، شاہد اقبال اور لیڈی نادیہ امام شامل ہیں،
پولیس اہلکاروں زاہد اور مجتبیٰ کو معطل کرکے چارج شیٹ جاری کر دی گئی،
راولپنڈی پولیس خود احتسابی اور شفافیت کے اُصولوں پر عمل پیرا ہے، اختیارات سے تجاوز اور بدعنوانی قطعی برداشت نہیں، سی پی او
شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام اقدامات کیے جارہے ہیں، سی پی او سید خالد ہمدانی
