BBC Urdu TV

راولپنڈی : سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری کی چونترہ اورچکری کے علاقوں میں سرچ آپریشنز

راولپنڈی : سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری کی چونترہ اورچکری کے علاقوں میں سرچ آپریشنز کے حوالے سے پریس کانفرنس،

پریس کانفرنس میں پرنٹ میڈیا اورالیکٹرونک میڈیا کے نمائیدگان کی شرکت،
چونترہ اورچکری کے علاقوں میں 17سرچ آپریشنز کیے گئے،سرچ آپریشنز کے دوران 350مقدمات درج کرکے 730ملزمان گرفتار کیے گئے،

سرچ آپریشنز قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رپورٹس پر کیے جارہے ہیں،

ملزمان سے 181کلاشنکوف،76رائفل،59پسٹلز،01ایل ایم جی،03دیگر رائفل سمیت 23سو سے زائد گولیاں برآمد کیں،

قبضہ مافیا اورغیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف 350مقدمات درج کیے گئے،

بلیو ورلڈ سٹی کے خلاف 206مقدمات،عبداللہ سٹی کے خلاف 39مقدمات،کیپٹل سمارٹ سٹی کے خلاف 56مقدمات اورملٹی گارڈن سٹی کے خلاف 49مقدمات درج کیے گئے،

ہاوسنگ سوسائٹیوں میں اسلحہ کی موجودگی اورخطرناک افراد کی موجودگی ایک چیلنج ہے،

درج مقدمات میں قتل کے 11مقدمات،دہشتگردی کے 09مقدمات،اقدام قتل کے 18مقدمات،اغواء کے 04مقدمات،ہوائی فائرنگ کے 14مقدمات،پولیس پارٹی پر حملہ کے 04مقدمات،ناجائز اسلحہ کے 266مقدمات اوردیگر 24مقدمات درج کیے گئے،

قبضہ مافیا اورغیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف میرٹ کو یقینی بناتے ہوئے کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا،،سی پی اوسید شہزادندیم بخاری

قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی،سی پی اوسید شہزادندیم بخاری

قانون شکن عناصر سے روابط رکھنے والے پولیس افسران کے خلاف محکمانہ کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں،سی پی اوسید شہزادندیم بخاری

کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجاز ت نہیں دوں گا، سی پی اوسید شہزادندیم بخاری
کسی بھی ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیر رجسٹر گارڈ رکھنے پر پابندی ہوگی،ہاؤسنگ سوسائٹیوں اپنے گارڈ زکی رجسٹریشن پولیس کے پاس کروائیں گی،سی پی اوسید شہزادندیم بخاری
کسی بھی ہاؤسنگ سوسائٹی میں اسلحہ رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،سی پی اوسید شہزادندیم بخاری معصوم شہریوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جارہاہے،سی پی اوسید شہزادندیم بخاری جہاں بھی غیر قانونی کا م ہوگا، بلا تفریق کاروائی کی جائے گی،سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری

رپورٹ : افتخار خٹک سے

Exit mobile version