راولپنڈی : سینیئر ترین جج سپریم کورٹ آف پاکستان مسٹر جسٹس سردار طارق محمود خان اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی نے لائرز ہاسپٹل کا افتتاح کر دیا.۔تفصیلات کے مطابق صدر راولپنڈی بار فیصل خان نیازی اور جنرل سیکرٹری راجہ محمد علی نے مسٹر جسٹس سردار طارق محمود اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی کو راولپنڈی بار میں آنے کی دعوت دی جو کہ قبول کر لی گئی راولپنڈی بار آمد کے موقع پر جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان،جسٹس صداقت علی خان،جسٹس جواد حسن،جسٹس چودری عبدالعزیز،جسٹس مرزا وقاص روف،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی ملک مشتاق احمد اوجلا،اسپیشل سیشن جج محمد اصغر خان،رجسٹرار اسلام اباد ہائی کورٹ سردار طاہر صابر،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ فیصل رشید،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ اصف محمود،سیول جج کامران خالد راجہ،ممبر پاکستان بار کونسل سید قلب حسن شاہ،چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان بار کونسل حسن رضا پاشاہ،وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل بشارت اللہ خان،ممبر پنجاب بار کونسل حاجی توفیق آصف،فرخ عارف بھٹی،اسد محمود عباسی،چودری اصف محمود لکھن،صدر ہائی کورٹ بار تنویر اقبال خان،سیکرٹری جنرل ہائی کورٹ بار شوکت محمود ستی،کے علاوہ وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار میں آمد کے موقع پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا پہلے راولپنڈی کے وکلاء کے لیے تعمیر کیے جانے والے شہید وکلا ہسپتال کا افتتاح کرایا گیا اس کے بعد راولپنڈی بار کے وکلا کے لیے تعمیر کردہ چیمبرز جو کہ جسٹس سردار طارق محمود خان اور جسٹس سردار اعجازاسحاق خان کے نام سے منسوب کیے گئے ان کا افتتاح بھی کیا گیا اس موقع پر راولپنڈی بار کے وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے سینیئر جج سپریم کورٹ اف پاکستان مسٹر جسٹس سردار طارق نے کہا کہ آج میں اپنی بار میں واپس ایا ہوں تو کچھ پرانی یادیں تازہ ہو گئی میں نے اپنے کیریئر کا آغاز اسی بار سے کیا راولپنڈی بار نے ہمیں بہت کچھ دیا اس کا قرض ہم نہیں اتار سکتے میں شکریہ ادا کرتا ہوں بار کے صدر فیصل خان نیازی اور جنرل سیکرٹری راجہ محمد علی کا کہ جنہوں نے مجھے یہاں آنے کی دعوت دی اور میرے نام سے بلاک منسوب کیا۔اس کے بعد بار کے سیکرٹری راجہ محمد علی نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی کو خطاب کرنے کی دعوت دی چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی نے وکلا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بار اور بینچ کا ایک بہت پرانا تعلق ہے اس کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے وکلاء کی فلاح و بہبود کے لیے کوئی بھی کام کریں تو خوشی ملتی ہے۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے بار وکلا سے خطاب میں کہا کہ میرے والد صاحب نے بہت زیادہ نام بنایا اور میں شکر گزار ہوں راولپنڈی بار کے وکلا کا کہ انہوں نے میرے والد صاحب کو اور مجھے اور میرے چچا کو یاد رکھا میرے نام سے بلاک منسوب کرنے پر میں باہر کی ایگزیکٹو باڈی کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور ان کے لیے دعا گو ہوں کہ انہوں نے جس طرح وکلا کے لیے دن رات محنت کر کے انہیں باعزت طریقے سے چیمبر فراہم کیے اسی طرح انے والے بھی کریں۔تنویر اقبال خان صدر ہائی کورٹ راولپنڈی نے اس موقع پر کہا کہ راولپنڈی کی ایگزیکٹو کمیٹی نے جس طرح کام کیا ہے یہ خراج تحسین کے مستحق ہیں تخریب کے اخر میں صدر اور سیکرٹری راجہ محمد علی نے تمام معزز ممبران کا شکریہ ادا کیا اور ان کے ان الفاظ پر کہا کہ ہماری کوشش تھی کہ ہم نئے وکلاء کو باعزت روزگار کے لیے عزت سے بیٹھنے کی جگہ فراہم کریں اور اللہ نے ہمیں سرخرو کیا انشائاللہ بہت جلد ہاسپٹل کی او پی ڈی پی سٹارٹ ہو جائے گی بعد ازی معزز مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے اور شیلڈ پیش کی گئی تقریب کے اخر میں بال کے مرحومین کی مغفرت کے لیے بھی دعا کی گئی۔
راولپنڈی : سینیئر ترین جج سپریم کورٹ آف پاکستان مسٹر جسٹس سردار طارق محمود خان
