BBC Urdu TV

راولپنڈی سکستھ روڈ پر خطرناک کار چورو‍ں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، خاتون سمیت 02

راولپنڈی سکستھ روڈ پر خطرناک کار چورو‍ں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، خاتون سمیت 02 افراد زخمی

سکستھ روڈ پر کار چوروں نے گاڑی چوری کرنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے فوری رسپانس کیا،

پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی جس سے ایک خاتون اور ایک مرد زخمی ہوۓ،

ملزمان فائرنگ کرتے ہوۓ موقعہ سے فرار ہو گئے،

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن کی شناخت کی جا رہی ہے،

ایس پی راول، اے ایس پی نیوٹاؤن, ایس ایچ او نیوٹاؤن، ڈولفن و محافظ سکواڈ اور ایلیٹ فورس فرار ملزمان کو ٹریس کر رہے ہیں،

ملزمان کی تعاقب میں آنے والی راولپنڈی پولیس پر اسلام آباد کے علاقہ میں دوبارہ فائرنگ، زیر استعمال گاڑی کرولا LEA-7050 چھوڑ کر فرار،

ملزمان نے اسلام آباد کے علاقے سے ایک اور گاڑی ہنڈا سٹی LEA-2657 چھینی،

ملزمان دوسری چھینی گئ گاڑی بھی چھوڑ کر اسلام آباد کے علاقہ ای سیون جنگل میں فرار ہیں،

اے ایس پی نیوٹاؤن کی سربراہی میں راولپنڈی پولیس ملزمان کا تعاقب کر رہی ہے، اسلام آباد پولیس کی ٹیمیں بھی موقعہ پر پہنچ رہی ہیں،

ملزمان نے آج صبح کینٹ کے علاقہ میں کار چوری کی کوشش کی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا تھا، جس کے بعد ملزمان کو ٹریس کیا جا رہا تھا، اسی دوران ملزمان نے سکستھ روڈ سے گاڑی چھیننے کی کوشش کی اور فائرنگ کر کے فرار ہوۓ جن کا تعاقب جاری ہے،

رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Exit mobile version