راولپنڈی : سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی محمد پرویز خان نے تھانہ مورگاہ میں درج شہری کو گاڑی کو سمیت جلانے کے مقدمہ میں گرفتار2ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید5یوم کی توسیع کر دی ہے عدالت نے ہدائیت کی کہ ملزمان کو14اپریل کو دوبارہ عدالت میں پیش کر کے تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا جائے تھانہ مورگاہ پولیس نے گزشتہ ماہ31مارچ کو سب انسپکٹر غلام مرتضیٰ کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 302،201،436اور427کے تحت مقدمہ نمبر 176درج کیا تھا جس کے مطابق دوران ڈیوٹی اطلاع ملنے پر جب راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے قریب مورگاہ گراؤنڈ پہنچا تو ویرانے میں ایک سوزوکی گاڑی HASTLERکو آگ لگی ہوئی تھی جس کی پچھلی سیٹ کے سامنے گاڑی کے فرش پر جلی ہوئی ناقابل شناخت نعش موجود تھی بعد ازاں پولیس نے اس مقدمہ میں گرفتارعبدالوحید اور محمد ادریس کا3روزہ جسم،انی ریمانڈ ختم ہونے پر انہیں گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا جہاں پر تفتیشی افسر نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں وقوعہ کو تسلیم کیا ہے اور محمد فاروق کی نعش سے متعلق بھی معلومات دی ہیں تاہم ملزمان سے وقوعہ میں استعمال ہونے والے موٹر سائیکل،قتل کی اجرت کی مد میں وصول کی گئی رقم،آگ لگانے والے آلات اور آلہ قتل بارے معلومات حاصل کرنا ہیں لہٰذا ملزمان کو مزید7روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے تاہم عدالت نے ملزمان کا مزید5یوم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ہدائیت کی کہ ملزمان کو14اپریل کو دوبارہ عدالت میں پیش کر کے تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا جائے۔
راولپنڈی : (افتخار خٹک)
