BBC Urdu TV

راولپنڈی : سستی گاڑی خریدنے کے لیے کچے کے علاقہ میں جا کر اغواء ہوجانے والے 02 شہری بازیاب

راولپنڈی : سستی گاڑی خریدنے کے لیے کچے کے علاقہ میں جا کر اغواء ہوجانے والے 02 شہری بازیاب،

سی پی اوسید خالد ہمد انی نے بازیاب مغویوں سے ملاقات کی اور انہیں بحفاظت بازیابی پر مبارکباد دی،دونوں شہری گوجرخان کے رہائشی اور آپس میں دوست ہیں، حافظ احسان اور نزاکت علی گاڑیوں کی خریدوفروخت کا کام کرتے ہیں، شہری ایک ماہ قبل سوشل میڈیا پر سستی گاڑی کا اشتہاری دیکھ کر کچے کے علاقہ میں پہنچے تھے،اغواء کار شہریوں کو محبوس رکھ کر لواحقین سے دو کروڑ روپے، آئی فونز، مہنگی گھڑیوں کا مطالبہ کرتے رہے،لواحقین کی جانب سے معاملہ کی اطلاع پر راولپنڈی پولیس اورسندھ پولیس کے کوآرڈنیشن سے مغویوں کو بازیاب کروالیا گیا، بازیاب مغویوں نے سی پی اوسید خالد ہمدانی،پنجاب اورسندھ پولیس کا شکریہ ادا کیا،بازیاب مغویوں نے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ کوئی شہری سستی گاڑی کا اشتہار دیکھ کر کچے کے علاقے میں نہ جائے۔

راولپنڈی ( ) راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ، معززعدالتوں نے قتل اورمنشیات کے مقدمات میں نامزد مجرمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائیں سنادیں، مجرمان کو،عمرقید،23سال قید اور08لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنائی گئیں۔تفصیلات کے مطابق معزز عدالت کے جج نے قتل کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر مجرم عبدالجبار کو عمر قید اور05لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی، مجرم عبدالجبار نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے خالد منصور کو قتل کردیاتھا، واقعہ کا مقدمہ سال 2018 مقتول کے بھائی ذاکر حسین کی مدعیت میں تھانہ گوجرخان میں درج کیاگیا تھا، معزز عدالت کے جج نے منشیات کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر نصیراللہ کو 13سال قید اور02لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی، مجرم کو کہوٹہ پولیس نے رواں سال 4800گرام چر س برآمد ہونے پر گرفتار کیاتھا، معزز عدالت کے جج نے منشیات کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر مجرم فضل وہاب کو 10سال قید اور01لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی، مجرم کو ائیرپورٹ پولیس نے گزشتہ سال 1850گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیاتھا، راولپنڈی پولیس نے مجرمان کو گرفتار کرنے کے بعد ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا اورمقدمہ کی موثر پیروی کی جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرمان کو قرارو اقعی سزائیں سنائیں، سی پی اوسید خالد ہمدانی کی ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر،انوسٹی گیشن اورلیگل ٹیموں کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ سنگین مقدمات میں ملوث مجرمان کی گرفتار ی انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔

رپورٹ : افتخار خٹک سے

Exit mobile version