ترویجِ افکارِ موسویؒ کانفرنس کے شرکاء کا حسینیتؑ کے فروغ، دفاعِ وطن اور شیعہ سُنی یکجہتی کیلئے ہر قربانی دینے کا عزم
ایامِ عزائے حسینیؑ محرم الحرام کیلئے خطِ موسویؒ پر چلتے ہوئے ضابطۂ عزاداری کا اعلان کریں گے۔ علامہ آغا سید حسین مقدسی
عزاداری پر کوئی رکاوٹ قبول نہیں کریں گے، کالعدم دہشت گرد گروپوں پر گرفت کی جائے، دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے
قائدِ ملتِ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسویؒ نے ساری زندگی غمِ حسینؑ کو ترجیح دی، استعماری قوتیں ذکرِ حسینؑ کو مٹا دینا چاہتی ہیں
قائدِ ملتِ جعفریہ آقای موسویؒ نے مادیت کے بجائے روحانیت کا درس دیا، آغا موسویؒ کی ذات پر ان کے مجتہد اساتذہ نے بھی فخر کِیا
ولایتِ علیؑ نفوس کی طہارت کی ضمانت ہے۔ سربراہ تحریکِ نفاذِ فقہؑ جعفریہ کا ترویج افکارِ موسویؒ کانفرنس سے صدارتی خطاب
*لعلمائے کرام، ذاکرین، واعظین، ٹی این ایف جے کارکنان، عزاداروں، بانیانِ مجالس، ماتمی سالاروں اور مختلف مکاتبِ فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی
کانفرنس سے صوبائی وزیرِ صحت ڈاکٹر جمال ناصر، علامہ بشارت امامی، علامہ اظہر حیدری، علامہ محمد علی زیدی، علامہ قمر زیدی، ذیشان ناصر کا خطاب
راولپنڈی : سرپرستِ اعلیٰ سپریم شیعہ علماء بورڈ قائدِ ملتِ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی النجفیؒ کی پہلی برسی کے سلسلہ میں تحریکِ نفاذِ فقۂ جعفریہ کی ترویجِ افکارِ موسویؒ کانفرنس، ملک گیر اجتماع ہیڈ کوارٹرز مکتبِ تشیُع علیؑ مسجد سیٹلائیٹ ٹاؤن راولپنڈی میں منعقد ہوا جس میں علمائے کرام، ذاکرین، واعظین، مذہبی، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور ملک بھر سے ٹی این ایف جے کارکنان، عزاداران، بانیانِ مجالس، لائسنس داران، ماتمی سالاروں، وکلا، تاجر برادری اور مختلف مکاتبِ فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس کے شرکاء نے حسینیتؑ کے فروغ، دفاعِ وطن اور شیعہ سنی یکجہتی کیلئے ہر قربانی دینے کا عزم کِیا۔ اس موقع پر قرآن خوانی، دعائیہ اجتماع اور مجلسِ عزاء کا انعقاد بھی کِیا گیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تحریکِ نفاذِ فقۂ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا کہ خانوادۂ رسالتؐ سے محبت دائمی زندگی کی ضمانت ہے، حضرت امام حسینؑ نے بتایا زندگی عقیدہ و جہاد سے عبارت ہے، خانوادۂ رسالتؐ سے محبت دائمی زندگی کی ضمانت ہے، علامہ مقدسی نے اس عزم کا اظہار کِیا کہ قائدِ ملتِ جعفریہ آغا حامد موسویؒ کی محنتوں کا گلشن بکھرنے نہیں دیں گے، ایامِ عزاء محرم الحرام کیلئے خطِ موسویؒ پر چلتے ہوئے ضابطۂ عزاداری کا اعلان کریں گے، عزاداری پر کوئی رکاوٹ قبول نہیں کریں گے، کالعدم دہشت گرد گروپوں پر گرفت کی جائے، دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، قائدِ ملتِ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسویؒ نے ساری زندگی غمِ حسینؑ کو ترجیح دی۔ انہوں نے کہا کہ آغا حامد موسویؒ نے وطنِ عزیز کے خلاف اٹھنے والی ہر سازش کا دفاع کِیا، یزید نے توحید و رسالتؐ پر ضرب لگائی جنہیں بچانے کیلئے امام حسینؑ نے قیام کِیا، استعماری قوتیں ذکرِ حسینؑ کو مٹا دینا چاہتی ہیں، قائدِ ملتِ جعفریہ آقای موسویؒ نے مادیت کے بجائے روحانیت کا درس دیا، آغا موسویؒ کی ذات پر انکے مجتہد اساتذہ نے بھی فخر کِیا، ولایتِ علیؑ نفوس کی طہارت کی ضمانت ہے، انہوں نے کہا کہ نظریۂ اساسی کے تحفظ کیلئے آغا حامد موسویؒ کے خط پر قائم رہیں گے، طاغوتی قوتیں آغا حامد موسویؒ کی ذات سے خوف کھاتی تھیں، آغا حامد موسویؒ کی ذات پاکستان پر اللہ کی نعمت تھی، شیعہ سُنی یکجا ہو کر دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے، علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا کہ آغا حامد موسویؒ نے جو نقوش چھوڑے اس پر ثابت قدم رہیں گے، آغا حامد موسویؒ نے پاکستان میں خانہ جنگی کی سازش کو ناکام کِیا۔ انہوں نے کہا کہ ولایتِ علیؑ ختمِ نبوتؐ کی دلیل ہے، شیطانی قوتیں نظریۂ اساسی کو مٹا کر قوم کو بے روح کرنا چاہتی ہیں، آغا حامد موسویؒ نے ساری زندگی عقیدہ و وطن کے تحفظ کیلئے بسر کی، انہوں نے کہا کہ کامیابی کی کنجی راہِ حسینیتؑ ہے جو بھی دینِ مصطفیٰؐ کی نصرت کرے بقا و دوام پاتا ہے، شہدائےؑ کربلا نے نصرتِ دین کیلئے لازوال کردار ادا کِیا۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات علامہ سید قمر حیدر زیدی نے قائدِ ملتِ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسویؒ کے 38 سالہ دورِ قیادت کو مکتبِ تشیُع کیلئے آبرومندی، شیعہ سُنی اتحاد اور دین و وطن کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانے، میلادالنبیؐ، ولائے علیؑ، عزاداریِ مظلومِؑ کربلا، حرمتِ سادات، احترامِ مرجعیت اور مرکزیت کے فروغ کیلئے تاریخ کا سنہری باب قرار دیا۔ اس موقع پر جاری کئے گئے اعلامیہ میں باور کرایا گیا کہ ملک میں انسدادِ دہشت گردی کیلئے آقای موسویؒ کا پیش کردہ موسوی امن فارمولہ، کالعدم گروپوں کی بیرونی امداد پر پابندی لگانے کا مطالبہ، مسلمہ مکاتب سے متصادم قوانین، متنازعہ نصابِ تعلیم اور عزاداری پر پابندیاں مسترد کرنے کا حامد موسویؒ موقف قوم و ملک کیلئے بہترین گائیڈ لائن ہے جس پر ثابت قدم رہتے ہوئے قائدِ ملتِ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسویؒ کی وضع کردہ پالیسی پر امانت و دیانت کے ساتھ قوم ثابت قدم رہے گی اور تحریکِ نفاذِ فقۂ جعفریہ اپنے عظیم قائد کے نقشِ قدم پرچلتے ہوئے وطن دشمن قوتوں کی ہر سازش کو ناکام بنا دی گی۔ برسی کے کنوینیئر حاجی مختار شاہ نے برسی میں شرکت اور تعزیت کرنے والے تمام مذہبی، سیاسی سماجی حلقوں کی مقتدر شخصیات سے دلی اظہارِ تشکر کِیا۔ علامہ اظہر عباس حیدری، علامہ سید محمد علی شاہ زیدی آلِ قاسم زیدی، ذاکر یاسر رضاجھنڈوی، ذاکر چوہدری ذوہیب، علامہ سید علی رضا زیدی، مولانا ملک اجلال حیدر الحیدری اور دیگر ذاکرین نے بھی خطاب کِیا۔ اس موقع پر مختلف علمائے کرام نے دعا کیلئے سورتوں اور آیات کلامِ پاک کی تلاوت کی۔
رپورٹ : افتخار خٹک سے
