راولپنڈی : سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی سینئر سول جج (کرمنل ڈویژن) غلام اکبر کی عدالت میں پیشی
فواد چوہدری کو گزشتہ روز ڈیوٹی مجسٹریٹ غلام مصطفی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا
عدالت نے فواد چوہدری کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کی تحویل میں دینے کے احکامات جاری کئے تھے
اینٹی کرپشن راولپنڈی نے فواد چوہدری پر 29 نومبر کو مقدمہ درج کیا تھا
فواد چوہدری کی طرف سے وکیل فیصل چوہدری اور بینا فراز،قمر عنایت پیش ہوئے ،
اینٹی کرپشن کی جانب ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل قیصر وڑائچ پیش ہوئے
فواد چوہدری پر 35 لاکھ روپے رشوت لینے کا الزام ہے،وکیل فواد چوہدری قمر عنایت
پرل گلوبل سوسائٹی میں پیسے لینے کا جو معائدہ ہے وہ بھی پیش کر رہے ہیں،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن
ہمارے نزدیک اس سے بڑا مذاق کیا ہوگا کہ ایک وفاقی وزیر پر کرپشن کا الزام لگا دیاجائے ، وکیل فواد چوہدری
فواد چوہدری کو نومبر 2022ء میں لاہور سے گرفتار کیا گیا،وکیل فواد چوہدری قمر عنایت
یہ کیس بھی اسی نوعیت کا ہے جو سلسلہ 2022ء سے چل رہا ہے،وکیل فواد چوہدری
یہ ایف آئی آرز نئی بات نہیں سیاسی بنیادوں پر نشانہ بنایا جارہا ہے ،وکیل فواد چوہدری قمر عنایت
ہم 2022ء سے جعلی مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں ، وکیل قمر عنایت
اسلام آباد میں درج ایف آئی آر کے مدعی کا نام۔ہے نا والد کا نام تھا نہ ایڈریس تھا
اب نیا طریقہ سورس رپورٹ کا ایجاد کیا گیا ہے ، وکیل قمر عنایت
یہ من گھڑت مقدمات کی ایک سیریل چل رہی ہے ،وکیل فواد چوہدری قمر عنایت
فواد چوہدری دو روز پہلے اور ابھی ایک روز زیر، تفتیش رہے کیا فواد چوہدری نے رشوت لینے کا انکشاف کیا؟؟ راجہ قمر عنایت
مزید، ریمانڈ کی استدعا تب کی جاتی ہے جب ملزم کے انکشاف پر کوئی شے برآمد کرنی ہو ۔۔۔وکیل صفائی
عدالت ایک ایسافورم۔ہے جہاں ہم رو سکتے ہیں ۔۔2022 سے شروع ہونے والی کہانی کی سیریز جاری ہے ۔۔وکیل صفائی
مائی لارڈ کے سامنے بین بجانے والی بات ہیں کیونکہ ہم لوگ زیادی لمبی بات کرتے ہیں ۔۔۔وکیل صفائی راجہ قمر عنایت
معاملہ اب عدالت نے دیکھنا ہے کہ کیا یہ ریمانڈ بنتا ہے؟؟
میری نظر میں ریمانڈ تو دور کی بات ۔۔انھیں اس مقدمے سے ڈسچارج کیا جانا چاہیے ۔۔وکیل صفائی
ریمانڈ کی درخواست پر سماعت جاری
