BBC Urdu TV

راولپنڈی : سابق شہر کا سابق اہلیہ پر بہیمانہ تشدد کا معاملہ پولیس نے ملزم ظہیر عباس

راولپنڈی : سابق شہر کا سابق اہلیہ پر بہیمانہ تشدد کا معاملہ پولیس نے ملزم ظہیر عباس کو عدالت میں پیش کردیا۔

عدالت نے ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے ملزم کو پولیس تحویل میں دے دیا۔
کیس کی سماعت سول جج مبشر حسین اعوان نے کی۔
ملزم ظہیر عباس نے گزشتہ روز سابق اہلیہ کے گھر پر حملہ کرکے اسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
واقعہ تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقہ پنڈورہ میں پیش آیا تھا۔
متاثرہ خاتون پر تشدد کی وڈیو بھی سامنے آئی تھی۔
متاثرہ خاتون نے ملزم ظہیر عباس سے گیارہ روز قبل عدالت کے ذریعے خلع لیا ہے۔

Exit mobile version