BBC Urdu TV

راولپنڈی : رتہ امرال پولیس کی موثر پولیسنگ رابری معہ قتل کے مقدمہ میں معزز عدالت کے جج

راولپنڈی : رتہ امرال پولیس کی موثر پولیسنگ
رابری معہ قتل کے مقدمہ میں معزز عدالت کے جج مسعود اختر کیانی ASJ نے سزا سنادی،

مجرم عدنان الیاس عرف دانی کو قتل کے جرم میں سزا ئے موت معہ 05لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی، مجرم کو رابری کے جرم میں 10سال قیدمعہ 20ہزارجرمانہ اورمال مسروقہ کی برآمدگی کے جرم میں 03سال قید معہ 20ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،
مجرم نے دودھ کی دوکان میں رابری کی واردات کے دوران فائرنگ کرکے غلام عباس کو قتل کردیاتھا، واقعہ کا مقدمہ ماہ فروری 2022میں تھانہ رتہ امرال میں درج کیاگیا تھا، راولپنڈی پولیس نے مجرم کو گرفتارکرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا اورمقدمہ کی موثر پیروی کی،

سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری کی انوسٹی گیشن اورلیگل ٹیم کو شاباش

سنگین مقدمات میں ملو ث مجرمان کو سزا ملنا قانون اورانصاف کی فتح ہے،سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری

رپورٹ : افتخار خٹک سے

Exit mobile version